اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کو 2025 میں تکمیل اور حوالگی کے لئے پہلا بغیر پینٹ...

چین کو 2025 میں تکمیل اور حوالگی کے لئے پہلا بغیر پینٹ شدہ ایئربس اے 350 موصول

چین کی شمالی تیانجن بلدیہ میں ایئربس اے 350 طیارے کی فوٹو ۔(شِنہوا)

تیانجن(شِنہوا)یورپی طیارہ ساز کمپنی ایئربس کا کہنا ہے کہ ایئربس اے 350 طیارے نے منگل کے روز فرانس کے شہر تولوز سے چین کی شمالی تیانجن بلدیہ  کے لئے اڑان بھری۔ جو 2025 میں اس طرح کے طیارے کی چین میں پہلی آمد ہے۔

بیرون ملک تیار ہونے والے اس جیٹ طیارے کو صارف کو فراہمی سے قبل ایئربس تیانجن میں بڑے طیارے کی تکمیل و حوالگی سنٹر  (سی اینڈ ڈی سی) میں کیبن کی حتمی تنصیب، رنگ وروغن اور آزمائشی پرواز سے گزرنا ہوگا۔

ایئربس نے 2008 میں تیانجن میں اپنی اے 320 فیملی فائنل اسمبلی لائن ایشیا قائم کی  جو یورپ سے باہر اس کی پہلی پیداواری تنصیب ہے۔  تکمیل وترسیلی مرکز (سی اینڈ ڈی سی) نے 2020 میں اے 350 کی تکمیل وترسیل میں مدد فراہم کرنا شروع کی، اس مرکز کاافتتاح 2017 میں ہوا تھا۔

 2024 کے اختتام تک سی اینڈ ڈی سی نے 767 اے 320 فیملی جیٹ، 16 اے 330 اور 25 اے 350 فراہم کئے تھے۔

ایئربس کے ایگزیکٹو نائب صدر اور ایئربس چائنہ کے سی ای او جارج شو نے کہا کہ چین عالمی سطح پر ایئربس کی واحد بڑی ملکی منڈی ہے۔

جارج شو کے مطابق چینی صارفین کو فراہم کئے جانے والے طیارے ایئربس کی عالمی سالانہ ترسیل کا تقریباً 20 فیصد ہے۔ اس کے علاوہ چین میں کمپنی کا مارکیٹ شیئر 2008 کے تقریباً 20 فیصد سے بڑھ کر آج 50 فیصد سے زیادہ ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2025 میں ایئربس سول طیارے کی چینی مین لینڈ مارکیٹ میں داخل ہونے کی 40 ویں سالگرہ ہے اور کمپنی چین کی ہوا بازی کی صنعت کے اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے چینی ایوی ایشن شراکت داروں کے ساتھ کام جاری رکھے گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!