چین کے مشرقی صوبہ شان ڈونگ کے لائی ژو شہر کے پانیوں میں عملہ کے کارکن ایک آف شور ونڈ ٹربائن کو اسمبل کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
لان ژو (شِنہوا) ایک چینی تحقیقاتی ٹیم نے ایک انقلابی ٹیکنالوجی تیار کی ہے جو ونڈ ٹربائن کے پرانے بلیڈز کو غیر فعال ہونے اور دوبارہ استعمال کرنے کے طریقے کو بدل سکتی ہے۔
5 سال کی تحقیق کے بعد چائنہ اکیڈمی آف سائنسز کے تحت لان ژو انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل فزکس کے تانگ ژی چھنگ کی قیادت میں ٹیم نے ایک حل پیش کیا ہے۔
یہ نہ صرف ان بڑے ڈھانچوں کو ریٹائر کرنے کے چیلنج کو حل کرتا ہے بلکہ انہیں قیمتی وسائل میں تبدیل کرتا ہے جس سے قابل تجدیدتوانائی کے شعبے کی پائیدار ترقی کو فروغ ملتا ہے۔
چین کی ونڈ پاور انڈسٹری نے حالیہ برسوں میں تیز ترقی کی ہے اور عالمی توانائی کی فراہمی اور ماحولیاتی تبدیلی کی روک تھام میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، تاہم 20 سے 25 سال کی عمر تک استعمال کے لیے ڈیزائن کیے گئے ونڈ ٹربائنز اب بڑی تعداد میں ریٹائر ہونے کے قریب پہنچ رہے ہیں۔
صنعتی تخمینے ظاہر کرتے ہیں کہ2025 تک چین میں ونڈ ٹربائنز کی ایک بڑی تعداد ناقابل استعمال ہو جائے گی، اس کے بارے میں سوالات اٹھ رہے ہیں کہ ان پرانے ڈھانچوں کو کس طرح چلایا جائے گا ۔
