چین کے دارالحکومت بیجنگ میں یونیورسل بیجنگ ریزورٹ میں سیاح ہیری پوٹر کی جادوگری سے بھری دنیا کا دورہ کررہے ہیں۔(شِنہوا)
شنگھائی (شِنہوا) امریکی تفریحی کمپنی وارنر بروس 2027 میں شنگھائی میں ہیری پوٹر اسٹوڈیو ٹور کے "میکنگ آف ہیری پوٹر” کا آغاز کرنے کے لیے تیار ہے۔
تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ یہ ایک اہم قدم چین کی متحرک صارف مارکیٹ میں امریکی کمپنیوں کے اعتماد کو اجاگر کرتا ہے۔
چین کی اہم سیاحت اور مہمان نوازی کی کمپنی جن جیانگ انٹرنیشنل ہولڈنگز کمپنی لمیٹڈ نے بدھ کے روز وارنر بروس کے ساتھ ایک مشترکہ فریم ورک منصوبے کے معاہدے پر دستخط کی تصدیق کی جس کے تحت شنگھائی کے جن جیانگ ایکشن پارک میں ہیری پوٹر کا ایک تفریحی مقام تیار کیا جائے گا۔
کمپنی کے مطابق یہ منصوبہ ” میکنگ آف ہیری پوٹر اسٹوڈیو ٹور” کے نام سے جانا جاتا ہے، یہ چین کے کسی شہر میں اپنی نوعیت کا پہلا اور دنیا بھر میں تیسرامنصوبہ ہوگا ۔ یہ منصوبہ ابھی تک ضابطوں کی منظوری کے مرحلے میں ہے۔
معاہدے کے مطابق اس منصوبے کا رقبہ تقریباً 53 ہزار مربع میٹر پر مشتمل ہوگا جس میں اندرونی اور بیرونی علاقے شامل ہوں گے۔
تکمیل کے بعد پورے ٹورمیں نصف دن کا وقت لگے گا جس میں مداحوں کو ہیری پوٹر فرنچائز کے مشہور مناظر دیکھنے اور فلموں میں استعمال ہونے والے اصلی لباس اور پراپس کو دیکھنے کا موقع ملے گا۔
