اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی ٹیلی کام کمپنی ہواوے کا کینیا کے ’سٹیم‘ شعبے میں خواتین...

چینی ٹیلی کام کمپنی ہواوے کا کینیا کے ’سٹیم‘ شعبے میں خواتین کی شمولیت کے لئے تعاون کا عزم

ہواوے کینیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر گاؤ فے کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں انشورنس کمپنی کوپا کے ساتھ معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب سے خطاب  کر رہے ہیں-(شِنہوا)

نیروبی(شِنہوا)چینی ٹیلی کام کمپنی ہواوے نے کینیا کی ڈیجیٹل تبدیلی کے ایجنڈے کے تحت سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی(سٹیم) میں خواتین اور لڑکیوں کی شمولیت بڑھانے کی کوششوں میں معاونت کرنےکا عزم کیا ہے۔

سائنس میں خواتین اور لڑکیوں کے عالمی دن کی مناسبت سے کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہواوے کینیا کے عہدیداران نے کہا کہ سٹیم میں صنفی برابری کا حصول مشرقی افریقہ کی بڑی معیشت میں تخلیقی جدت،سرمایہ کاری اور جامع ترقی کے لئے اہم ہے۔

ہواوے کینیا کےچیف فنانس آفیسر گاؤ جن ہوئی نے ثقافتی اور ادارہ جاتی رکاوٹیں دور کرنے کی ضرورت پر زور دیا جو خواتین اور لڑکیوں کو سائنس سے متعلق کیرئیر میں آگے بڑھنے سے روکتی ہیں۔

سائنس میں خواتین اور لڑکیوں کا عالمی دن ہر سال 11 فروری کو منایا جاتا ہے۔یہ دن پائیداری،امن اور مشترکہ خوشحالی کو فروغ دیتے ہوئے تاریخی طور پر مردوں کے غلبے والے شعبے میں صنفی فرق ختم کرنے کی حمایت کرتا ہے۔

ہواوے آئی سی ٹی اکیڈمی کے منیجر مائیکل کاماؤ نے کہا کہ کمپنی نے سائبر سکیورٹی،کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور مصنوعی ذہانت جیسے خاص کورسز میں داخلے کے لئے زیادہ خواتین اور لڑکیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ڈیجیٹل شمولیت کو ترجیح دی ہے۔

کاماؤ نے کہا کہ قومی،علاقائی اور عالمی سطح پر ہواوے کے سپانسرشدہ ڈیجیٹل مہارتوں کے مقابلے میں نوجوان خواتین کی شمولیت کینیا کی ایک جامع اور علم پرمبنی معیشت کی جانب منتقلی تیز کرنے میں اہم محرک ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!