اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینلانگ مارچ -8 اے کیریئر راکٹ کی پہلی پرواز مکمل

لانگ مارچ -8 اے کیریئر راکٹ کی پہلی پرواز مکمل

چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کے وین چھانگ خلائی لانچ سائٹ سے سیٹلائٹس کے ایک گروپ کولانگ مارچ-8 کیریئر راکٹ کے ذریعے چھوڑا گیا ہے-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے لانگ مارچ-8 اے کیریئر راکٹ نے کامیابی سے اپنی پہلی پرواز مکمل کرلی جس کے ذریعے زمین کے نچلے مدار کے سیٹلائٹس کے ایک گروپ کو جنوبی صوبہ ہائی نان میں وین چھانگ خلائی لانچ سائٹ سے خلا میں بھیجا گیا۔

سیٹلائٹ گروپ اپنی نوعیت کا دوسرا گروپ ہے۔ اسے بیجنگ کے وقت کے مطابق شام ساڑھے 5 بجے چھوڑا گیا جو کامیابی کے ساتھ اپنے مدار میں داخل ہوا۔ یہ لانگ مارچ کیریئر راکٹ سیریز کا 559 واں فلائٹ مشن تھا۔

چائنہ اکیڈمی آف لانچ وہیکل ٹیکنالوجی (سی اے ایل ٹی) میں لانگ مارچ -8 اے کے چیف ڈیزائنر سونگ جینگ یو کے مطابق  لانگ مارچ -8 اے کو زمین کے درمیانے اور نچلے مدار میں بڑے پیمانے پر بہت سی سیٹلائٹ کے نیٹ ورک کو چھوڑنے کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے تیار کیا گیا تھا۔

سونگ جینگ یو نے کہا کہ اس سیریز میں سورج کے مدار کے لئے 3 ٹن، 5 ٹن اور 7 ٹن وزن لے جانے  کی صلاحیت موجود ہے جس سے زمین کے درمیانے اور نچلے مدار کے سیٹلائٹ نیٹ ورکس کے لئے چین کے راکٹ چھوڑنے  کی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

سی اے ایل ٹی کے ایک ڈیزائنر لیو لی ڈونگ نے کہا کہ راکٹ کے آخری مرحلے میں مائع ہائیڈروجن اور مائع آکسیجن کو ایندھن کے طور پر استعمال کیا گیا ہے جس کی وجہ سے راکٹ نسبتاً کم مقدار میں ایندھن کے ساتھ نمایاں قوت حاصل کرسکتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!