اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین آب و ہوا کے مسئلہ سے نمٹنے میں برسرپیکار، کاربن اہداف...

چین آب و ہوا کے مسئلہ سے نمٹنے میں برسرپیکار، کاربن اہداف کے لئے پرعزم ہے، ترجمان وزارت خارجہ

آذربائیجان کےشہر باکو میں اقوام متحدہ کے لائحہ عمل کنونشن برائے موسمیاتی تبدیلی(یواین ایف سی سی سی)کے 29ویں اجلاس یا کوپ29 کے موقع پر چینی پویلین کے افتتاح پر موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں چین کے خصوصی نمائندے لیو ژین من اظہار خیال کررہے ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکن نے کہاہے  کہ چین آب و ہوا کے مسئلہ سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور کم سے کم کاربن سے متعلق اپنے وعدوں کو اپنے انداز میں اور اپنی رفتار سے پورا کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

ترجمان گو جیاکن نے یہ بات روزانہ کی نیوز بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں کہی۔ ترجمان سے پوچھا گیا تھا کہ چین اپنے قومی سطح پر طے شدہ عطیات (این ڈی سیز) کب پیش کرےگا کیونکہ ممالک کو موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اقوام متحدہ کے لائحہ عمل کنونشن (یو این ایف سی سی سی) کے تقاضوں کے مطابق فروری 2025 تک اپنے این ڈی سی جمع کرانا ضروری ہے۔

ترجمان نے کہا کہ چین اب پیرس معاہدے کی ضروریات کے مطابق قومی سطح پر طے شدہ نئے عطیات (این ڈی سیز)کے لئے کام کر رہا ہے اور قومی حالات، صلاحیت اور ترقی کے مرحلے کی بنیاد پر اس سال چین کے 2035 این ڈی سیز کے بارے میں یو این ایف سی سی سی سیکرٹریٹ کو مطلع کرےگا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!