پیر, جنوری 12, 2026
انٹرنیشنلٹرمپ کی گرین لینڈ کو کسی بھی طریقے سے حاصل کرنے کی...

ٹرمپ کی گرین لینڈ کو کسی بھی طریقے سے حاصل کرنے کی دھمکی

واشنگٹن (شِنہوا) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دھمکی دی ہے کہ امریکہ ڈنمارک کے گرین لینڈ کو کسی بھی طریقے سے حاصل کر کے رہے گا۔

ایئر فورس ون طیارے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں گرین لینڈ کو کرائے پر یا مختصر مدت کے لئے لینے پر غور نہیں کر رہا  بلکہ میں اس علاقے کو حاصل کرنے پر غور کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اسے حاصل کرنے پر بات چیت کر رہے ہیں ،اسے کرائے پر یا مختصر مدت کے لئے لینے پر تبادلہ خیال نہیں کر رہے۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کے لئے اس جزیرے پر صرف فوجی اڈے رکھنا کافی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں ان کے ساتھ معاہدہ کرنا پسند کروں گا۔یہ کام آسان ہے، لیکن کسی بھی طریقے سے ہم گرین لینڈ کو حاصل کرنے جا رہے ہیں۔

جب ان سے یہ سوال پوچھا گیا کہ کیا اس اقدام سے نیٹو کو نقصان پہنچے گا تو ٹرمپ نے کہا کہ اگر اس کا نیٹو پر اثر پڑتا ہے تو پھر بے شک اس کا نیٹو پر اثر پڑے، لیکن آپ جانتے ہیں کہ جتنی ہمیں ان کی ضرورت ہے انہیں ہماری اس سے کہیں زیادہ ضرورت ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ میں وہ شخص ہوں جس نے نیٹو کو بچایا۔ انہوں نے پھر سوال اٹھایا کہ جب ضرورت پڑے گی تو کیا نیٹو کے اتحادی امریکہ کی مدد کریں گے۔

ٹرمپ  نے کہا کہ میں سوچتا ہوں کہ اگر ہمیں نیٹو کی ضرورت پڑے تو کیا وہ ہمارے ساتھ موجود ہوں گے یا نہیں؟ مجھے یقین نہیں کہ وہ  ہمارے ساتھ ہوں گے۔

ٹرمپ نے ایک بار پھر یہ بے بنیاد الزامات دہرائے کہ روس اور چین کے  جنگی جہاز اور آبدوزیں گرین لینڈ کے اردگرد ‘ہر جگہ’ موجود ہیں۔  انہوں نےان جھوٹے دعوؤں کو بنیاد بنا کر جواز پیش کیا کہ امریکہ کو اپنی قومی سلامتی کے لئے گرین لینڈ کا مالک ہونا چاہیے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر ہم یہ نہیں کرتے تو روس یا چین کرے گا، لیکن انہوں نے اس حوالے سے کوئی ثبوت پیش نہیں کیا ۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!