پیر, جنوری 12, 2026
تازہ ترینعارف حبیب کی پی آئی اے کے بعد بلیو اکانومی میں سرمایہ...

عارف حبیب کی پی آئی اے کے بعد بلیو اکانومی میں سرمایہ کاری پر نظر

معروف کاروباری شخصیت عارف حبیب نے پی آئی اے کے بعد اب بلیو اکانومی میں سرمایہ کاری پر بھی نظریں مرکوز کرلی ہیں۔

میڈیا کے مطابق عارف حبیب کی پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کی انتظامیہ کیساتھ اہم ملاقات ہوئی ہے، اس شعبے میں سرمایہ کاری کا بنیادی مقصد پاکستان کے سمندری وسائل کا بہتر استعمال کرکے ملکی ترقی میں کردار ادا کرنا ہے۔

یاد رہے پاکستان کے سمندری وسائل زیادہ تر غیر استعمال شدہ ہیں اورGDPمیں انکا حصہ صرف 0.5فیصدہے جبکہ پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن 2030 تک جہازوں کی تعداد 10سے بڑھا کر 54کر کے سالانہ 6ارب ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل کرنا چاہتی ہے۔

پی آئی اے کی نجکاری ملک کے وسیع اقتصادی اصلاحاتی ایجنڈے کیلئے ایک اہم سن ِمیل کیساتھ ساتھ سرکاری خسارہ کم کرنے اور معیشت میں بہتری کیلئے اہم قدم ہے، معیشت میں بہتری کیلئے بلیو اکانومی سیکٹر میں اصلاحات اور سرمایہ کاری ناگزیر ہے، اس سیکٹر میں جدت اور اسکے بہتر استعمال سے روزگار کے اہم مواقع پیدا ہونگے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!