نیشنل جیوگرافک نے بیجنگ کو سال 2026 میں دنیا کے بہترین سیاحتی مقامات میں شامل کیا ہے۔
شہر کی قدیم عجائبات اور جدید سفری سہولیات کے ہموار تجربے کا حوالہ دیتے ہوئے ورلڈ ٹورزم سٹیز فیڈریشن کے ایک سینئر عہدیدار کا کہنا ہے کہ یہ اعزاز واقعی بیجنگ کا حق ہے۔
ساؤنڈ بائٹ (انگریزی): وعد ملیتی، سینئر بزنس منیجر، ورلڈ ٹورزم سٹیز فیڈریشن
"میرا خیال ہے کہ یہ درجہ بندی خاصی قائل کرنے والی ہے کیونکہ بیجنگ واقعی دنیا کے 50 بہترین شہروں میں شامل ہونے کا مستحق ہے۔ بیجنگ ان شہروں میں سے ایک ہے جہاں تاریخ، ثقافت اور سیاحت کا امتزاج موجود ہے اور یہ امتزاج نہایت خوبی سے کام کرتا ہے۔
میں یہ تسلیم کرتا ہوں کہ حالیہ عرصے میں بہت سی چیزیں بدل چکی ہیں۔ اب ہر چیز آسان اور زیادہ قابلِ رسائی ہو گئی ہے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ چینی زبان جانتے ہیں یا نہیں۔ بیجنگ ایک ایسا شہر ہے جہاں آپ آسانی سے گھوم پھر سکتے ہیں۔ بس شرط یہ ہے کہ آپ کھلے ذہن اور کھلے دل کے ساتھ آئیں۔
آپ جہاں بھی جائیں ادائیگی کے طریقوں کے استعمال میں کسی دشواری کا سامنا نہیں ہوتا۔ ہوائی اڈے پر موبائل فون نمبر حاصل کیا جا سکتا ہے اور شہر کی دکانیں 24 گھنٹے کھلی رہتی ہیں۔ شہر کے ہر حصے میں کھانے پینے کے متنوع انتخاب موجود ہیں۔
میں یہی کہوں گا کہ غیر ملکی زبانیں تیزی سے عام ہو رہی ہیں اور خاص طور پر انگریزی عام فہم ہو گئی ہے۔ ایسا خاص طور پر پبلک ٹرانسپورٹ میں دکھائی دیتا ہے۔ اس سے کسی بھی سیاح کے لیے بیجنگ میں سفر کرنا مزید آسان ہو گیا ہے۔
یہ یادگاریں چین اور خاص طور پر بیجنگ کی سیر کرنے والے ہر مسافر اور سیاح کے لئے ایک بہت مضبوط اور گہری تاریخ کی علامت ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ اگر آپ بیجنگ کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو یہ ایسے مقامات ہیں جنہیں ضرور دیکھنا چاہئے۔ خاص طور پر ہُٹونگز نہ صرف میرے لئے بلکہ کم از کم زیادہ تر غیر ملکیوں کے لئے بیجنگ کی روایتی، حقیقی اور بھرپور طرزِ زندگی کی قریب سے جھلک پیش کرتے ہیں۔
لوگ چین کے سفر میں زیادہ دلچسپی لینے لگے ہیں۔ ہم دیکھ سکتے ہیں کہ دنیا بھر سے بہت سے سیاحتی گروپ چین آرہےہیں۔ اور ان کی تعداد ہر سال بڑھتی ہی جا رہی ہے۔ ان کے آنے کی وجہ یہ ہے کہ چین ایک بہت محفوظ اور دوستانہ جذبات رکھنے والا ملک ہے۔ اور مجھے یقین ہے کہ جب وہ ایک بار چین آ جاتے ہیں تو وہ حیران رہ جاتے ہیں کہ شاید یہ ویسا بالکل نہیں جیسا ہم نے اب تک اس کے بارے میں جان یا پڑھا ہے۔ یہ اس سے کہیں زیادہ ترقی یافتہ اور دوستانہ ہے۔
بیجنگ ایک ایسا شہر ہے جہاں آپ یہ سوچ کر آتے ہیں کہ واپس جائیں گے۔ لیکن آپ کبھی نہیں جان پائیں گے کہ آپ کب واپس جائیں گے کیونکہ یہاں کچھ ایسی بات ہے جو آپ کو رکنے پر مجبور کر دیتی ہے۔ کچھ ایسا ہے جو آپ کو ہمیشہ مزید دریافت کرنے کی خواہش دلاتا رہتا ہے۔ جیسا کہ میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ ایسا دل اور دماغ لے کر آئیں جو دریافت کے لئے تیار ہو۔ آپ ہُٹونگز جائیں۔ عجائب گھروں میں جائیں۔ مندروں کا دورہ کریں۔ کتب خانوں کو بھی دیکھیں۔ یہاں دیکھنے کے لئے بہت کچھ ہے۔ ہر دن کرنے کے لئے بے شمار کام ہیں۔‘‘
بیجنگ سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
نیشنل جیوگرافک نے بیجنگ کو 2026 کے بہترین سیاحتی مقامات میں شامل کر لیا
سیاحتی ماہر کے مطابق بیجنگ تاریخ، ثقافت اور جدید سہولیات کا امتزاج ہے
بیجنگ میں قدیم عجائبات اور جدید سہولتیں منفرد تجربہ فراہم کرتی ہیں
غیر ملکی سیاح زبان جانے بغیر بھی بیجنگ میں باآسانی سفر کر سکتے ہیں
بیجنگ میں ڈیجیٹل ادائیگی اور سفری سہولتیں سیاحوں کے لئے آسان ہیں
شہر بھر میں 24 گھنٹے دکانیں کھلی رہتی ہیں، ہر قسم کا کھانا دستیاب ہے
پبلک ٹرانسپورٹ میں انگریزی زبان میں رہنمائی کی سہولت موجود ہے
ہُٹونگز اور تاریخی مقامات بیجنگ کی گہری ثقافتی شناخت کی علامت ہیں
دنیا بھر سے سیاح چین اور خاص طور پر بیجنگ کا رخ کر رہے ہیں
بیجنگ کی دلکشی سیاحوں کو بار بار چین آنے پر مجبور کر دیتی ہے




