پیر, جنوری 12, 2026
انٹرنیشنلقطر میں سابق بھارتی بحریہ کے افسر کمانڈر کی دوبارہ گرفتاری

قطر میں سابق بھارتی بحریہ کے افسر کمانڈر کی دوبارہ گرفتاری

قطر میں سابق بھارتی بحریہ کے افسر کمانڈر کی دوبارہ گرفتاری کے بعد بھارتی فوج سے متعلق ایک پرانا اور حساس معاملہ ایک بار پھر عالمی سطح پر زیر بحث آ گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ کمانڈر پورنیندو تیواری کو قطر میں دوبارہ حراست میں لیا گیا ہے۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ صرف ایک فرد یا ایک کیس تک محدود نہیں بلکہ اس سے بھارتی فوج کی پیشہ ورانہ ساکھ، عسکری تربیت اور داخلی نظم و ضبط پر بھی سوالات اٹھتے ہیں، بھارتی فوج کو ماضی میں بھی بدعنوانی، اندرونی کرپشن اور اخلاقی مسائل جیسے الزامات کا سامنا رہا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بیرون ملک بھارتی فوجی افسران کی گرفتاریوں نے بھارت کی سفارتی مشکلات میں اضافہ کیا ہے اور اس سے عالمی سطح پر بھارت کی عسکری شبیہ متاثر ہو رہی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!