پیر, جنوری 12, 2026
پاکستانٹانک، پولیس بکتر بند پر آئی ای ڈی حملہ، ایس ایچ او...

ٹانک، پولیس بکتر بند پر آئی ای ڈی حملہ، ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار شہید

ٹانک میں پولیس بکتر بند پر آئی ای ڈی حملے کے نتیجے میں ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار شہید ہو گئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے وقوع پہنچیں اور جاں بحق افراد کی نعشوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔

شہید ہونیوالوں کی شناخت اسحاق ایس ایچ او ، اے ایس آئی شیر عالم، شفیع، حضرت علی، احسان اللہ مجید ڈرائیور کے ناموں سے ہوئی ہے۔

حکام کے مطابق گاڑی گومل سے ٹانک آرہی تھی کہ کوٹ ولی سے 25 کلومیٹر دور اسے نشانہ بنایا گیا۔

دوسر ی جانب سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!