کراچی کے بعد بلوچستان کے ضلع تربت میں بھی 5 کلومیٹر کی پہلی منی میراتھن کا انعقاد کیا گیا جس میں حصہ لیکر نوجوانوں نے اتحاد، حوصلے اور امید کا واضح پیغام دیا۔
ایونٹ میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے تقریباً 800 نوجوان شریک ہوئے۔
نوجوانوں کی اس ایونٹ میں شرکت امن، صحتمند طرز زندگی اور تعمیری مشغولیت کیلئے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔
میرا تھن ایونٹ نے اِس بات کو بھی اجاگر کیا کہ کھیل سماجی ہم آہنگی اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کا ایک موثر ذریعہ بن رہے ہیں، ایسے پروگرام نوجوانوں کیلئے مثبت سرگرمیوں میں توانائی کو لگانے کا اہم پلیٹ فارم فراہم کرتے ہیں، کمیونٹی کے رشتوں کو مضبوط کرتے ہیں اور تشدد و انتہاپسندی کے اثرات کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
ایونٹ کی کامیابی ایف سی بلوچستان (جنوبی) کے تعاون سے ممکن ہوئی جو صحت، نظم و ضبط اور اتحاد کو فروغ دینے کیلئے مقامی اداروں اور کمیونٹیز کے درمیان تعاون کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔




