پیر, جنوری 12, 2026
پاکستانمصلحت پسند لوگ آئین و عدلیہ پر ہونیوالے حملے پر خاموش کیوں...

مصلحت پسند لوگ آئین و عدلیہ پر ہونیوالے حملے پر خاموش کیوں ہیں؟، سلمان اکرم راجہ

سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ مصلحت پسند لوگ آئین و عدلیہ پر ہونیوالے حملے پر خاموش کیوں ہیں؟، سیاسی وابستگی کچھ بھی ہو آئین وقانون کی بحالی کیلئے ہمارے ساتھ چلا جائے۔

کراچی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہم آئین و قانون کی بات کرتے ہیں، آئین ہمیں آزادانہ نقل و حرکت اور اظہار رائے کی اجازت دیتا ہے مگر آئین کو تار تار کر دیا گیا، ہمیں آئین کو بحال کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے ووٹ پر ڈاکا ڈالا گیا، مصلحت پسند خاموش لوگوں سے پوچھتا ہوں آئین و عدلیہ پر حملے پر خاموش کیوں ہو، سیاسی وابستگی کچھ بھی ہو آئین وقانون کی بحالی کیلئے ہمارے ساتھ چلیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کی گلیوں میں آزادی کی لگن کا عزم ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!