پیر, جنوری 12, 2026
انٹرنیشنلایتھنز، ایران میں بگڑتی ہوئی داخلی صورتحال کیخلاف ایرانی کمیونٹی کا احتجاج

ایتھنز، ایران میں بگڑتی ہوئی داخلی صورتحال کیخلاف ایرانی کمیونٹی کا احتجاج

اسلامی جمہوریہ ایران میں بگڑتی ہوئی داخلی صورتحال کیخلاف دنیا بھر میں مقیم ایرانی باشندوں کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

اس سلسلے میں یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں بھی ایرانی کمیونٹی کے لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور یونانی پارلیمنٹ کے سامنے مظاہرہ کیا، مظاہرین نے تہران میں نوجوانوں پر فائرنگ کے واقعات کی شدید مذمت کی، ایتھنز کے مرکزی علاقے میں واقع یونانی پارلیمنٹ کے سامنے ایرانی باشندوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی جنہوں نے ایران میں جاری حکومتی کریک ڈائون کیخلاف آواز بلند کی، مظاہرین کا کہنا تھا کہ تہران اور دیگر شہروں میں نوجوانوں کے پرامن مظاہروں پر براہ راست فائرنگ کی گئی جس میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے، مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر انسانی حقوق، آزادی اظہار اور جمہوری اقدار کے حق میں نعرے درج تھے، شرکاء کا کہنا تھا کہ ایرانی حکومت اختلاف رائے کو دبانے کیلئے طاقت کا بے دریغ استعمال کر رہی ہے جو بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے، مظاہرین نے عالمی اداروں، اقوامِ متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ ایران میں نوجوانوں کیخلاف تشدد کا نوٹس لیں اور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی یقینی بنائیں۔

ماہرین کے مطابق بیرون ملک ایرانی باشندوں کے یہ مظاہرے عالمی رائے عامہ کو متحرک کرنے کی ایک منظم کوشش ہے، یورپی ممالک میں ہونیوالے احتجاج نہ صرف ایرانی حکومت پر اخلاقی دبائو بڑھاتے ہیں بلکہ یورپی یونین کے پالیسی سازوں کو بھی ایران کے معاملے پر سخت موقف اختیار کرنے پر مجبور کر سکتے ہیں، یونان جیسے ملک میں پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج اس بات کی علامت ہے کہ مظاہرین براہ راست سیاسی توجہ حاصل کرنا چاہتے ہیں، ایسے مظاہرے مستقبل میں ایران اور یورپی ممالک کے سفارتی تعلقات پر بھی اثر انداز ہو سکتے ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!