سال 2026 کا کنزیومر الیکٹرانکس شو (سی ای ایس)، جو دنیا کا سب سے بڑا ٹیکنالوجی ایونٹ ہے۔ 6 سے 9 جنوری تک لاس ویگاس میں جاری رہا۔
منتظمین کے مطابق اس سالانہ شو میں 155 سے زائد ممالک اور علاقوں سے ہزاروں نمائش کنندگان شریک ہوئے ۔
سی ای ایس 2026 میں چینی ٹیکنالوجی کمپنیوں نے ایک ہزار سے زائد کی تعداد کے ساتھ اپنی مضبوط موجودگی برقرار رکھی۔
چین کی تقریباً 40 ٹیک اسٹارٹ اپس نے اپنی جدید ٹیکنالوجیز پیش کیں۔
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے بارٹینڈرز سے لے کر زیرِ آب صفائی کے روبوٹس تک چینی کمپنیاں ایسا مستقبل پیش کر رہی ہیں جہاں اے آئی روزمرہ زندگی میں بخوبی ضم ہو جائے۔
سال 1967 میں اپنے آغاز کے بعد سے کنزیومر الیکٹرانکس شو (سی ای ایس) کو عالمی صارف ٹیکنالوجی رجحانات کا اہم پیمانہ سمجھا جاتا رہا ہے۔
لاس ویگاس، امریکہ سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن اسکرین :
لاس ویگاس میں چار روزہ کنزیومر الیکٹرانکس شو 6 جنوری کو شروع ہوا
سی ای ایس دنیا کا سب سے بڑا اور معروف ٹیکنالوجی ایونٹ ہے
رواں برس تقریب میں 155 سے زائد ممالک اور علاقے شریک ہوئے
ہزاروں نمائش کنندگان نے عالمی ٹیکنالوجی پیش کرنے میں حصہ لیا
سی ای ایس 2026 میں چینی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی مضبوط موجودگی رہی
مجموعی طور پر تقریباً ایک ہزار چینی کمپنیاں شو میں شریک ہوئیں
تقریباً 40 چینی اسٹارٹ اپس نے اپنی جدید ٹیکنالوجی اجاگر کی
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹس اور بارٹینڈرز توجہ کا مرکز رہے
سی ای ایس کو عالمی صارف ٹیکنالوجی رجحانات کا اہم پیمانہ سمجھا جاتا ہے
چینی کمپنیاں اے آئی کو روزمرہ زندگی میں ضم کرنے کی تیاری دکھا رہی ہیں




