اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترین3 کروڑ 55 لاکھ سے زائد غیر ملکی سیاحوں نے گزشتہ سال...

3 کروڑ 55 لاکھ سے زائد غیر ملکی سیاحوں نے گزشتہ سال تھائی لینڈ کی سیر کی

ہیڈلائن:

3 کروڑ 55 لاکھ سے زائد غیر ملکی سیاحوں نے گزشتہ سال تھائی لینڈ  کی سیر  کی

جھلکیاں:

تھائی لینڈ میں گزشتہ سال غیر ملکی سیاحوں  کی تعداد میں 26.27 فیصد اضافہ دیکھا گیا، جہاں کل 3 کروڑ 55 لاکھ سے زائد مہمانوں کی آمد ریکارڈ کی گئی ہے۔

67 لاکھ 30ہزار سیاحوں کے ساتھ چین کا پہلا نمبر رہا۔ تھائی لینڈ نےسیاحتی سرگرمیوں سے تقریباً 48.45 ارب امریکی ڈالر کی آمدنی حاصل کی۔ آئیے اس کی تفصیلات اس ویڈیو میں جانتے ہیں۔

شاٹ لسٹ:

1۔ تھائی لینڈ اور سیاحوں کے مختلف مناظر

تفصیلی خبر:

منگل کے روز جاری کردہ حکومتی اعدادوشمار کے مطابق، تھائی لینڈ نے2024 میں 3 کروڑ 55 لاکھ 40 ہزار سے زائد غیر ملکی سیاحوں کا استقبال کیا ہے۔سیاحوں کی تعداد میں یہ اضافہ گزشتہ سال  کی نسبت 26.27 فیصد زیادہ ہے۔سیاحوں کی آمد میں یہ اضافہ داخلے کےقوانین میں نرمی اور ویزا سے استثنیٰ کےاقدامات کی بدولت ممکن ہوا ہے۔

تھائی وزارت سیاحت و کھیل کے مطابق 67 لاکھ 30ہزار سیاحوں کے ساتھ چینی سیاح ملک کے لئے سب سے بڑی سیاحتی مارکیٹ بنے  جب کہ ملائیشیا سے آنے والےسیاحوں کی تعداد 49 لاکھ 50 ہزار، جبکہ21 لاکھ 20 ہزار سیاح بھارت سے آئے ۔

وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ  تھائی لینڈ نے 2024 میں بین الاقوامی سیاحوں سے تقریباً 1.67 کھرب بھات(تقریباً 48.45 ارب امریکی ڈالر) کی آمدنی حاصل کی، جو کہ گزشتہ برس کی نسبت 34 فیصد زیادہ ہے۔

تھائی لینڈ  آنے والے سیاح جنوری سے ہی دنیا بھر میں تھائی سفارت خانوں و قونصل خانوں پر دستیاب آن لائن سسٹم کے ذریعے ای ویزے کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔اس اقدام  سے درخواست کا عمل سہل اور آن لائن ادائیگی کے آپشنز مزید آسان ہوگئے ہیں۔

اس وقت 93 ممالک اور خطوں کے سیاحوں کو تھائی لینڈ میں بغیر ویزےکے 60 دن تک قیام کی اجازت ہے۔ان میں چین، بھارت، جنوبی کوریا اور روس جیسی اہم مارکیٹوں کے سیاح بھی شامل ہیں۔

تھائی لینڈ کے سیاحتی حکام کے مطابق،رواں سال تین کروڑ 90 لاکھ عالمی سیاحوں کو ملک میں راغب کرنے کا ہدف ہے۔اس مقصد میں کامیابی سے 2.23 کھرب بھات(تقریباً 64.71 ارب ڈالر) کی سیاحتی آمدنی کی توقع ہے۔

2019 میں وباسےقبل تھائی لینڈ نےریکارڈ 3 کروڑ 99 لاکھ غیر ملکی سیاحوں  کا خیرمقدم کیا۔ اس سے ملک کو  1.91 کھرب بھات(تقریباً 55.42 ارب ڈالر) کی آمدنی حاصل ہوئی۔سیاحت ملک کی اقتصادی ترقی کا ایک اہم محرک ہے۔2024 کی دوسری سہ ماہی کے دوران سیاحتی شعبے کا مجموعی ملکی پیداوار میں حصہ 14.16 فیصد اور روزگار میں

11.33فیصد رہا۔

بینکاک سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!