اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلبنگلہ دیش میں چینی بہار کے میلے کا شاندار آ غاز

بنگلہ دیش میں چینی بہار کے میلے کا شاندار آ غاز

بنگلہ دیش کے ڈھاکہ میں چینی نئےسال کو خوش آمدید کہنے کے لیے ایک ٹیمپل میلے کے دوران شیر کا رقص پیش کیا جارہا ہے۔(شِنہوا)

ڈھاکہ (شِنہوا) ایک بنگلہ دیشی نوجوان سوہان حسین  نے کہا ہے  کہ مجھے نئے چینی سال کے جشن کے حوالے سے پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے بہت اچھا لگ رہا ہے۔ میں نے کچھ کھیلوں میں حصہ لیا اور آج بہت خوش ہوں۔  انہوں نےنئے  چینی سال کی سب کو مبارک باد کا نعرہ بھی لگایا۔

 چینی وزارت ثقافت اور سیاحت اور بنگلہ دیش میں چینی سفارت خانے کی طرف سے "چینی نئے سال کے جشن” ٹیمپل میلے کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کے دوران چینی اور بنگلہ دیشی شرکاء ڈریگن اور شیر کے رقص، مارشل آرٹس، موسیقی کے مظاہرےاور روایتی چینی رقص سے لطف اندوز ہوئے۔ اس کے علاوہ موسم بہار میلے کےثقافتی نمائشی بوتھس اور نئے سال کے سامان کے بازاروں کا بھی دورہ کیا۔

بہار میلے کے اشعار لکھنا اور ڈمپلنگ تیار کرنا سب سے دلچسپ سرگرمیوں میں شامل تھے۔

بنگلہ دیش میں چینی سفیر یاؤ وین نے کہا ہم یہاں اس لیے جمع ہوئے ہیں تاکہ چینی ثقافت کے سب سے اہم روایتی تہوار کا جشن منائیں اور چین اور بنگلہ دیش کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ اور چین۔بنگلہ دیش عوامی تبادلے کے سال کا آغاز کریں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!