چین کے دارالحکومت بیجنگ میں دیکھ بھال کرنے والا یا نرسنگ ہاؤس کیپر چھانگ ہاؤ (دائیں) 92 سالہ بزرگ مو کون لائی سے ان کے گھر میں گفتگو کررہا ہے۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چینی محققین نے جسمانی سرگرمی و بیٹھے رہنے کے طویل اور بڑھتی عمر کے درمیان تعلق کا انکشاف کیا ہے جو صحت مند طویل عمر کے لئے "کم بیٹھنے اور زیادہ حرکت کرنے” کے مشورے کی تائید کرتا ہے۔
سن یات سین یونیورسٹی کے محققین نے گوانگ ژو بائیو بینک کوہوٹ اسٹڈی سے 50 برس یا اس سے زائد عمر کے 20 ہزار 924 چینی شرکا کا انتخاب کیا اور سوال نامے کی مدد سے ان کی جسمانی سرگرمی اور بیٹھے رہنے کے طرز عمل سے متعلق اعداد و شمار جمع کئے۔
انہوں نے جسمانی سرگرمی اور طویل عمر کے درمیان تعلقات کا تجزیہ کرتے ہوئے دریافت کیا کہ معتدل جسمانی سرگرمی کے کم عمری کی نسبت طویل عمری سے وابستہ ہونے کے امکانات 56 فیصد تک زائد ہوسکتے ہیں۔
خاص کر معتدل جسمانی سرگرمیوں کی تعداد، مدت اور شدت کو طویل عمر کے امکان کے ساتھ مثبت انداز سے مربوط کیا جاسکتا ہے ۔
اس کے برعکس بھرپور جسمانی سرگرمی یکساں فوائد نہیں دیتی اور کچھ معاملات میں الٹا تعلق بھی ظاہر ہوتا ہے۔محققین کی یہ تحقیق جریدے جیرو سائنس میں شائع ہوئی ہے۔
