جمعرات, دسمبر 11, 2025
تازہ ترینچین اور افریقہ کے درمیان انسانی حقوق کے تعاون پر سیمینار کا...

چین اور افریقہ کے درمیان انسانی حقوق کے تعاون پر سیمینار کا انعقاد

ہانگ ژو(شِنہوا)چین اور افریقہ کے درمیان انسانی حقوق کے تعاون سے متعلق ایک سیمینار انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر جن ہوا میں منعقد کیا گیا۔

یہ تقریب ژے جیانگ نارمل یونیورسٹی میں ہوئی جس میں مختلف شعبوں سے تقریباً 100 ماہرین اور سکالرز نے شرکت کی۔ سیمینار میں چین کی جانب سے پیش کردہ 4 بڑے عالمی اقدامات، عالمی انسانی حقوق کے نظم ونسق اور چین-افریقہ عملی تعاون سمیت کئی موضوعات پر گفتگو ہوئی۔

ژے جیانگ نارمل یونیورسٹی کے نائب صدر ژانگ جیان ژین نے کہا کہ انسانی حقوق کا تحفظ دنیا بھر کے لوگوں کی مشترکہ خواہش ہے اور انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے حامل معاشرے کی تشکیل کا بنیادی ستون ہے۔

سیمینار کے دوران چین-افریقہ ہیومن رائٹس ریسرچ تھنک ٹینک کوآپریشن نیٹ ورک کا باضابطہ آغاز کیا گیا جبکہ چین-افریقہ ہیومن رائٹس ریسرچ سنٹر کا یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف افریقن سٹڈیز میں افتتاح بھی کیا گیا۔

چائنہ سوسائٹی فار ہیومن رائٹس سٹڈیز کے نائب صدر شین یونگ شیانگ نے اس اقدام کو "انتہائی اہم” قرار دیتے ہوئے کہا کہ آگے کی سوچ رکھنے والے، تعمیری اور قابل عمل اعلیٰ معیار کے تحقیقی نتائج سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ انسانی حقوق اور مشترکہ ترقی کے فروغ کے لئے چین اور افریقہ کی مشترکہ آواز کو دنیا تک پہنچائیں گے۔

متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!