جمعرات, دسمبر 11, 2025
تازہ ترینچین کے تعاون سے ٹیلنٹ شو کا انعقاد، زمبابوے کے نوجوانوں کی...

چین کے تعاون سے ٹیلنٹ شو کا انعقاد، زمبابوے کے نوجوانوں کی صلاحیتیں نکھر کے سامنے آنے لگیں

زمبابوے میں چین کی سرپرستی میں ہونے والا ایک ٹیلنٹ شو نوجوان فنکاروں کو اپنی صلاحیتیں نکھارنے اور اپنے خوابوں کو حقیقت بنانے میں مدد دے رہا ہے۔

جمعہ کی شب زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے کے تھیٹر میں ڈریم اسٹار زمبابوےکے نویں سیزن کے سب سے بڑے اعزاز کے لئے مقابلہ منعقد ہوا جس میں  فنکاروں کے 17  گروپوں نے رنگا رنگ پرفارمنسز پیش کیں۔ مقابلے کا اہتمام زمبابوےجکارانڈا کلچر اینڈ میڈیا کارپوریشن(جے سی ایم سی) نے چین زمبابوےایکسچینج سینٹر کے اشتراک سے کیا تھا۔

گرینڈ فائنل دراصل زمبابوے کے مختلف حصوں میں ہونے والے ان آڈیشنز کا اختتامی مرحلہ تھا جن کے ذریعے موسیقی، رقص، جادو، اوپیرا اور دیگر شعبوں میں نئے ٹیلنٹ کو سامنے لایا گیا۔

آخری مرحلے میں  تین فنکاروں نے پوزیشنیں حاصل کیں۔ انہیں کیش پرائز، چین کے مفت سفری دورے اور جے سی ایم سی کے ساتھ ریکارڈنگ کے معاہدے کے انعامات ملے۔

ہرارے میں قائم پینڈاز ڈانس ہب کی دلکش پرفارمنس سے ججز بھی متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔ گروپ نے رقص میں مہارت دکھائی اور  ناظرین کی پسندیدہ ٹیم کا اعزاز حاصل کر لیا۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): شیڈریک مویو، بانی،  پینڈاز ڈانس ہب

’’یہ ایک لاجواب احساس ہے۔ میں جھوٹ نہیں بولنا چاہتا۔ یہ پہلی بار ہے کہ کوئی ڈانس گروپ ڈریم اسٹار جیتا ہے۔ ہمارے لئے تو یہ ایک خواب تھا جو حقیقت بن گیا۔ ہمیں بہت اتار چڑھاؤ کا سامنا کرنا پڑا لیکن اس کے باوجود  آج ہم یہاں پر ہیں۔‘‘

مویو نے کہا کہ چین جا کر پرفارم کرنے کا موقع ڈانس گروپ کو بین الاقوامی اسٹیج کا تجربہ فراہم کرے گا اور ان کی عالمی شناخت کو مضبوط بنائے گا۔

ڈریم اسٹار اور چائنہ زمبابوے ایکسچینج سینٹر کے بانی ژاؤ کے کے مطابق اس ٹیلنٹ شو کا مقصد کمیونٹی میں سے باصلاحیت فنکاروں کو تلاش کر کے سامنے لانا اور ان کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): ژاؤ کے، بانی ڈریم اسٹار / چائنہ زمبابوے ایکسچینج سینٹر

’’زمبابوے کے بہت سے لوگ فنون اور ثقافت میں باصلاحیت ہیں لیکن ان کے پاس اپنی صلاحیتیں دکھانے کے لئے کوئی مناسب پلیٹ فارم نہیں ہے۔‘‘

ژاؤ کے کے مطابق اس اقدام کے ذریعے تقریباً 300 نوجوان فنکار  ثقافتی تبادلے کے پروگراموں کے لئے چین گئے اور بعض نے وہاں تعلیمی اسکالرشپس بھی حاصل کیں۔

چائنہ ریلوے نمبر 9 انجینئرنگ گروپ (زمبابوے) نے پروگرام کے اخراجات برداشت کئے۔  گروپ کے بورڈ ممبر  ژاؤ ژانیو  نے شِنہوا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس شو نے زمبابوے میں چینی اداروں کو باصلاحیت نوجوان فنکاروں کے خواب پورے کرنے میں مدد دینے کا پلیٹ فارم فراہم کیا جس سے دونوں ممالک کے درمیان عوامی سطح کے روابط کو مزید فروغ ملے گا۔

ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): ژاؤ ژانیو، بورڈ ممبر، چائنہ ریلوے نمبر 9 انجینئرنگ گروپ (زمبابوے)

’’مستقبل میں ہم چائنہ زمبابوے ایکسچینج سینٹر کے ساتھ مل کر مزید ثقافتی اور عوامی فلاح کے پروگرام منعقد کریں گے جیسا کہ درخت لگانے کے منصوبے۔ ہمیں پختہ یقین ہے کہ اس طرح کی ہر کوشش تہذیبوں کے درمیان تعلقات اور باہمی تفہیم میں اہم کردار ادا کرے گی۔‘‘

ہرارے، زمبابوےسے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!