بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت زراعت و دیہی امور نے بدھ کے روز کہا ہے کہ سال 2025 میں ملک بھر میں امدادی پالیسیوں کا مجموعی طور پر مستحکم نفاذ دیکھنے میں آیا، جس سے غربت کی طرف بڑے پیمانے پر واپسی کو روکنے کے بنیادی ہدف کو مضبوطی سے محفوظ بنایا گیا۔
وزارت کے مطابق 2025 میں چین نے اپنی مانیٹرنگ سسٹم کے ذریعے 70 لاکھ سے زائد افراد کی شناخت اور امداد کی، جس سے ان کے غربت میں واپس جانے کے خطرے کو موثر طریقے سے ختم کیا گیا۔
یہ بھی بتایا گیا کہ غربت سے نکلنے والے افراد کے لئے تعلیم، صحت کی دیکھ بھال، رہائش اور پینے کے پانی کی فراہمی میں مستقل بہتری کی گئی ہے۔
اب تک 832 ایسی کاؤنٹیز جنہوں نے غربت سے نجات حاصل کی ہے، ہر ایک نے 2 سے 3 نمایاں صنعتوں کو ترقی دی ہے جو ان کے لئے منفرد فوائد اور مضبوط محرک فراہم کرتی ہیں۔
غربت سے نکالے گئے چینی افراد کا روزگار 3 کروڑ سے زائد پر مستحکم رہا، جس سے ان خاندانوں کی مجموعی آمدنی کا 2 تہائی حصہ محفوظ رہا جو غربت کو خیر باد کہہ چکے ہیں۔
2025 کی پہلے تین سہ ماہیوں میں ان اضلاع کے دیہی رہائشیوں کی فی کس قابل خرچ آمدنی 13 ہزار 158 یوآن (1,859.71 امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی، جو چین کے دیہی علاقوں کی شرح نمو سے 0.5 فیصد زیادہ ہے۔



