بیجنگ(شِنہوا)چینی وزیر خارجہ وانگ یی 12 سے 16 دسمبر تک متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، سعودی عرب اور اردن کا دورہ کریں گے۔
چینی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے جمعرات کے روز بتایا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ یی یہ دورہ یو اے ای کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان، سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود اور اردن کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ و امور مہاجرین ایمن صفدی کی دعوت پر کر رہے ہیں۔



