جمعہ, دسمبر 12, 2025
تازہ ترینچین نے دریائے یانگسی میں ماہی گیری پر دس سالہ پابندی کے...

چین نے دریائے یانگسی میں ماہی گیری پر دس سالہ پابندی کے اہم نتائج حاصل کر لئے

بیجنگ(شِنہوا)چینی وزارت زراعت اور دیہی امور نے کہا ہے کہ چین نے دریائے یانگسی میں ماہی گیری پر دس سالہ پابندی سے متعلق امور کو آگے بڑھانے کے متعلق اہم نتائج حاصل کر لئے ہیں، جس میں آبی حیات کے تحفظ کو فروغ دینا، ماہی گیری چھوڑنے والے ماہی گیروں کی دوسری جگہ آباد کاری اور ماحولیاتی تحفظ میں حصہ ڈالنا شامل ہے۔

وزارت نے متعلقہ محکموں کے تعاون سے سابقہ ماہی گیروں کے روزگار کے تحفظ کے لئے امدادی اقدامات اٹھائے ہیں۔ستمبر کے اختتام تک ان تمام ایک لاکھ 42 ہزار ماہی گیروں، جو کام کرنے صلاحیت اور ارادہ رکھتے تھے، کو دوبارہ روزگار فراہم کیا گیا ہے اور 2 لاکھ 20 ہزار اہل ماہی گیروں کو امدادی بیمہ سکیم میں شامل کیا گیا ہے۔

تحفظ اور بحالی کی مضبوط کوششوں سے دریائے یانگسی کے آبی حیات کے تنوع نے مسلسل بہتری دکھائی ہے۔ 2025 میں 9 لاکھ 70 ہزار سے زائد چینی سٹرجن مچھلیاں پانی میں چھوڑی گئیں، جن میں 60 فیصد انفرادی طور پر دریائے یانگسی کے دہانے کے ذریعے سمندر میں داخل ہو چکی ہیں۔

دریائے یانگسی کے ساتھ آبی حیاتیاتی تنوع کی بہتری کے لئے چین نے جنوری 2020 میں طاس کے 332 محفوظ علاقوں میں ماہی گیری پر مکمل پابندی عائد کی تھی۔ بعد ازاں دریا کے مرکزی دھاروں اور معاون دریاؤں میں حفاظتی اقدامات کو 10 سالہ عارضی پابندی تک بڑھا دیا گیا، جو یکم جنوری 2021 سے نافذ العمل ہوئی تھی۔

مصنف

متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!