بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت تجارت نے جمعرات کو اعلان کیا ہےکہ وہ 15 ویں 5 سالہ منصوبے (2026-2030)کے دوران پرچون صنعت کی اختراعی تبدیلی اور اعلیٰ معیار کی ترقی کے لئے منصوبہ بندی کرے گی اور اس کے لئے پالیسی معاونت بڑھائے گی۔
وزارت کے ترجمان حہ یادونگ نے ایک پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ پہلا قدم پرچون شعبے میں اختراع کو تیز کرنے کے لئے رہنما خطوط جاری کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ رہنما اصولوں کا مقصد مربوط منصوبہ بندی، معقول ترتیب اور اشیاء و خدمات کے معیار میں بہتری جیسے اقدامات کے ذریعے نئی رسد اور نئی طلب کے درمیان ایک مثبت دائرہ حاصل کرنا ہے۔



