جمعہ, دسمبر 12, 2025
تازہ ترینچین میں رواں سال 11 ماہ کے دوران گاڑیوں کی پیداوار اور...

چین میں رواں سال 11 ماہ کے دوران گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت دونوں 3.1 کروڑ سے تجاوز کرگئیں

بیجنگ(شِنہوا)چین کی گاڑیوں کی صنعت نے مستحکم ترقی کی رفتار برقرار رکھی ہے کیونکہ سال کے پہلے 11 ماہ میں گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت دونوں 3 کروڑ 10 لاکھ یونٹس سے تجاوز کر گئی ہیں۔

چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے نومبر کے دوران چین کی گاڑیوں کی پیداوار گزشتہ سال کے مقابلے میں 11.9 فیصد بڑھ کر 3کروڑ 12 لاکھ 30 ہزار یونٹس سے زائد ہو گئی جبکہ گاڑیوں کی فروخت تقریباً  3کروڑ 11 لاکھ 30 ہزار تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 11.4 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق اس عرصے کے دوران چین میں نئی توانائی والی گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت بالترتیب ایک کروڑ 49 لاکھ 7 ہزار یونٹس اور ایک کروڑ 47 لاکھ 80 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں بالترتیب 31.4 فیصد اور 31.2 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہیں۔

مصنف

متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!