ہفتہ, دسمبر 13, 2025
انٹرنیشنلٹرمپ کی وینزویلا کے صدر نکولس مادورو پر دبائو بڑھانے کی مہم...

ٹرمپ کی وینزویلا کے صدر نکولس مادورو پر دبائو بڑھانے کی مہم تیز

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو پر دبائو بڑھانے کی مہم تیز کردی ہے اور امریکی فورسز نے وینزویلا کے ساحل کے قریب تیل سے بھرے مال بردار جہاز پر زبردستی قبضہ کرکے اپنی تحویل میں لے لیا ہے، جہاز کی شناخت ” دی سکپر” کے نام سے ہوئی ہے۔

اس حوالے سے امریکہ کے اٹارنی جنرل نے کہا ہے کہ جہاز کا دہشتگرد تنظیموں کی مدد کرنیوالے غیرقانونی شپنگ نیٹ ورک سے تعلق ہے، تیل بردار جہاز پر کئی سال سے پابندی عائد تھی، ایف بی آئی، ہوم لینڈ سکیورٹی اور کوسٹ گارڈ نے محکمہ دفاع کی مدد سے جہاز کو قبضے میں لینے کے وارنٹ پر عملدرآمد کیا۔

انہوں نے الزام لگایا کہ جہاز کو وینزویلا اور ایران سے تیل کی غیرقانونی نقل و حمل کیلئے استعمال کیا جارہا تھا۔

مصنف

متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!