پاکستان کو آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر موصول ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق رقم سٹیٹ بینک کے اکائونٹ میں منتقل کردی گئی ہیں، رقم موجودہ قرض پروگرام کی تیسری قسط کے طور پر جاری کی گئی ہے، فراہم کردہ رقم میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اقدامات کی مد میں اضافی 20 کروڑ ڈالر بھی شامل ہیں۔




