اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینایتھوپیا پہلے چین ایتھوپیا فلم ٹی وی فیسٹیول کی میزبانی کرے گا

ایتھوپیا پہلے چین ایتھوپیا فلم ٹی وی فیسٹیول کی میزبانی کرے گا

ہیڈ لائن:

ایتھوپیا  پہلے چین ایتھوپیا فلم ٹی وی فیسٹیول کی میزبانی کرے گا۔

جھلکیاں:

چین ایتھوپیا فلم اور ٹی وی میلہ 20 دسمبر سے 23 دسمبر تک ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا میں منعقد ہو رہا ہے۔ اس میلے کا بنیادی مقصد فلم سازی اور ثقافتی تبادلے کے ذریعے برکس تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینا ہے۔ آئیے اس حوالے سے تفصیل اس ویڈیو میں جانتے ہیں۔

شاٹ لسٹ:

1۔ میڈیا بریفنگ کے مختلف مناظر

2۔ ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): ژانگ یاوائی، کلچرل قونصلر، چینی سفارتخانہ، ایتھوپیا

3۔ ساؤنڈ بائٹ 2 (ایمہارک): نفیسہ المہدی، ریاستی وزیر ثقافت و کھیل، ایتھوپیا

4۔ ساؤنڈ بائٹ 3 (ایمہارک): زیوڈو لنگر، نمائندہ، یگوف انٹرٹینمنٹ

تفصیلی خبر:

چین ایتھوپیا فلم اور ٹی وی میلہ 20 دسمبر سے 23 دسمبر تک ایتھوپیا کے دارالحکومت عدیس ابابا  میں منعقد ہو گا۔ اس کا بنیادی مقصد فلم سازی اور ثقافتی تبادلے کے ذریعے برکس کے رکن ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینا ہے۔

جمعہ کے روز عدیس ابابا میں ایک میڈیا بریفنگ کے دوران ایتھوپیا میں چین کی کلچرل قونصلر ژانگ یاوئی نے کہا کہ یہ میلہ دونوں ممالک کے عوام کے لئے ایک دوسرے کو سمجھنے اور دوستی کو فروغ دینے کے ایک وسیلے کے طور پر کام کرے گا۔ دونوں ممالک کی فلمیں اور ٹی وی شوز اس قربت کا ذریعہ بنیں گے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): ژانگ یاوائی، کلچرل قونصلر، چینی سفارتخانہ، ایتھوپیا

”فلم اور ٹی وی میلہ دونوں ممالک کی فلم اور ٹی وی کمیونٹیز کے درمیان تعاون اور تبادلے کے لئے ایک نیا پلیٹ فارم ہے۔ یہ دونوں ممالک کے عوام کو ایک دوسرے کو سمجھنے اور دوستی کو فروغ دینے کے لئے نیا چینل فراہم کرے گا۔ اس سے دو طرفہ ثقافتی تعاون اور تبادلے میں ایک نئے باب کا اضافہ ہو گا۔”

ایتھوپیا کی ریاستی وزیر ثقافت و کھیل نفیسہ المہدی نے کہا کہ یہ تقریب عوامی سطح پر تعاون کو مضبوط کرنے اور مقامی فلم سازوں کو باصلاحیت بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (ایمہارک): نفیسہ المہدی، ریاستی وزیر ثقافت و کھیل، ایتھوپیا

” میلے کے ذریعے ایتھوپیا اور چین کے فلم سازوں کو ایک دوسرے کے ساتھ تجربات کا تبادلہ کرنے میں مدد ملے گی ۔ اس سے دونوں ممالک کے ناظرین کے لئے موزوں فلموں اور ٹی وی شوز کو فروغ بھی ملے گا۔”

تقریب کے منتظمین میں شامل یگوف انٹرٹینمنٹ کے نمائندے زیوڈو لنگر نے کہا کہ یہ میلہ چین اور ایتھوپیا کی بہترین فلموں کا جشن ہو گا۔ میلہ دونوں ممالک کے معروف فلم سازوں، فنکاروں، اداکاروں اور ہدایت کاروں کے اکٹھا ہونے کا باعث بنے گا۔

لنگر نے برکس کے رکن ممالک کی فلموں میں کہانی سنانے کے منفرد انداز، تنوع، حقیقت اور سچائی کے حوالے سے یکسانیت کا بطور خاص ذکر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایتھوپیا کے فلم سازوں کو ان پہلوؤں پر کام کرنا چاہئے۔

ساؤنڈ بائٹ 3 (ایمہارک): زیوڈو لنگر، نمائندہ، ییگف انٹرٹینمنٹ

”ایتھوپیا کی فلمی صنعت کے چینی فلم انڈسٹری  سے روابط  بہت اہم ہے اس سے ناظرین پر مرکوز فلمیں اور ٹی وی شوز تیار کئے جا سکیں گی۔”

انہوں نے کہا کہ یہ میلہ صرف ایتھوپیا اور چین کے درمیان ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے، سینما کی سفارتکاری، فنون اور برکس کے رکن ممالک کے درمیان تبادلے کا ایک ذریعہ ہی نہیں بلکہ یہ ایتھوپیا، چین اور برکس کے دیگر رکن ممالک کے درمیان موجودہ معاشی اور سیاسی شراکت داریوں کو بڑھانے میں بھی مدد فراہم کرےگا۔

برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ بھرپور معاشی مواقع کی حامل 5 بڑی ابھرتی ہوئی منڈیاں ہیں۔ برکس ان پانچوں ممالک کا نمائندہ گروپ ہے۔ یہ گروپ اب اپنے ارکان میں اضافے کے ساتھ عالمی تعاون کے ایک طاقتور میکانزم میں تبدیل ہو چکا ہے۔

عدیس ابابا سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!