ہیڈلائن:
چین کی ویزا فری پالیسی سیاحت کے فروغ میں مددگار ثابت ہورہی ہے، ہسپانوی ماہر کی رائے
جھلکیاں:
چین نے گزشتہ سال کے آخر سے 38 ممالک کے لئے ویزا استثنیٰ کی پالیسیوں کا نفاذ کیا ہے۔حکومت کے اس اقدام سے چین غیر ملکی سیاحوں میں تیزی سےمقبول ہو رہا ہے۔ تفصیلات کے لئے ویڈیو دیکھئے ۔
شاٹ لسٹ:
1- چین میں غیر ملکی سیاحوں کے مناظر
2-ساؤنڈبائٹ(کاتالان): جوزف ماریا گومیز، ماہر، بین الاقوامی کاروباری ترقی، بارسلونا چیمبر آف کامرس
3- چین کے مختلف مناظر
تفصیلی خبر:
چین نے گزشتہ سال کے آخر سے 38 ممالک کے لئے ویزا استثنیٰ کی پالیسی کا نفاذ کیا ہے۔حکومت کے اس اقدام سے چین غیر ملکی سیاحوں میں تیزی سےمقبول ہو رہا ہے۔اسپین کے کاروباری ماہر نےچین کی ویزا فری پالیسی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سیاحت اور تجارتی تبادلے کے فروغ کے لئے مددگار ثابت ہوگی۔
ساؤنڈبائٹ(کاٹلان): جوزف ماریا گومیز، ماہر، بین الاقوامی کاروباری ترقی، بارسلونا چیمبر آف کامرس
"چین کے اقدامات سے اچھے نتائج برآمد ہورہے ہیں۔یہ مسافروں اورکمپنیوں کےبغیر ویزا چین کےسفر کو آسان بنا نے کےساتھ سیاحت کو بھی فروغ د ے رہے ہیں، جوچینی معیشت کے لئے بہت اہم ہے۔دیگر ممالک اور علاقوں کی اس پالیسی میں شمولیت نہ صرف چینی حکام کےمفادات کی عکاسی کرتی ہے بلکہ ایشیائی سرمایہ کاروں اور سیاحتی تبادلوں کا خیر مقدم کرنے کی ملکی آمادگی بھی ظاہر کرتی ہے۔
ہمارے بہت سے تاجر اور ہم بھی چین کا اکثرسفرکرتے ہیں۔چینی اقدام سےسفری اخراجات میں کمی آئے گی اور تجارتی تبادلےکےفروغ میں اضافہ ہوگا۔ہمارے چھنگ دو کے حالیہ دورے کے دوران ہم نےوہاں پہلے سے کہیں زیادہ غیر ملکی افراد کو دیکھا۔ ہمارے وفد کو ویزا فری پالیسی سے بہت مدد ملی۔میں چین کےسفر کرنے میں دلچسپی رکھنے والے تمام افراد کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں۔میرا ان سب کو یہی مشورہ ہے کہ وہ نہ صرف ساحلی شہروں بلکہ دیگر علاقوں کا بھی دورہ کریں جو شاید ہمارے لئے معروف نہ ہوں۔”
بارسلونا، اسپین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link