ہیڈ لائن:
چین اور جرمنی مابین اقتصادی تعاون استحکام لا رہا ہے: جرمن سیاستدان کی رائے
جھلکیاں:
جرمن سیاستدان کے مطابق چین اور جرمنی کے درمیان اقتصادی تعاون نا صرف ان دونوں ممالک بلکہ چین اور یورپ کے تعلقات میں بھی استحکام کا باعث ہے۔ آئیے اس حوالے سے تفصیل اس ویڈیو میں جانتے ہیں۔
شاٹ لسٹ:
1۔ جرمنی میں چینی چیمبر آف کامرس کے سالانہ فورم 2024 کے مختلف مناظر
2۔ ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): ہانس پیٹر فریڈرک، رکن، بوندیس ٹاگ، ایوان زیریں جرمن پارلیمنٹ
3۔ ساؤنڈ بائٹ 2 (جرمن): ساندرا ایکٹرن بش، ایگزیکٹو ڈائریکٹر، کارپوریٹ سسٹین ایبلٹی، ایف آئی ای جی ای
تفصیلی خبر:
جرمنی میں چینی چیمبر آف کامرس کا سالانہ فورم 2024 جرمنی کے دارالحکومت برلن میں منعقد ہوا ہے۔ فورم کے شرکا نے چین اور جرمنی کے درمیان تعاون بڑھنے کی امید ظاہر کی ہے ۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): ہانس پیٹر فریڈرک، رکن، بوندیس ٹاگ، ایوان زیریں جرمن پارلیمنٹ
” غیر یقینی صورتحال میں آپ کو استحکام کی ضرورت ہوتی ہے۔ اور مجھے لگتا ہے کہ چین اور جرمنی کے درمیان معاشی تعلقات نا صرف ان دونوں ممالک بلکہ چین اور یورپ کے درمیان بھی استحکام لا سکتے ہیں۔چین اور جرمنی کی معیشت کے درمیان تعاون کے اچھے اثرات ہیں۔ جب آپ مفید تعاون کے وسیع مواقع کے بارے میں سوچتے ہیں جیسے ماحولیاتی ٹیکنالوجی اور صحت کی مصنوعات وغیرہ۔ صحت کا شعبہ بہت اہم ہوگا۔ شاید سیاحت بھی اس حوالے سےاہم ہے۔ میرا خیال ہے کہ ہمیں چین اور جرمنی کے درمیان سیاحت کے لئےمزید کام کرنا چاہئے۔”
ساؤنڈ بائٹ 2 (جرمن): ساندرا ایکٹرن بش، ایگزیکٹو ڈائریکٹر، کارپوریٹ سسٹین ایبلٹی، ایف آئی ای جی ای
” جرمنی کے لئے چین بدستور ایک اہم شراکت دار رہے گا۔ چین کے لئے جرمنی بھی ایک کلیدی شراکت دار کے طور پر اپنا کردار جاری رکھے گا۔”
برلن سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link