اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلجنوبی کوریا، مارشل لا کے اعلان کی مشترکہ تحقیقات کا فیصلہ

جنوبی کوریا، مارشل لا کے اعلان کی مشترکہ تحقیقات کا فیصلہ

جنوبی کوریا کے شہری سیئول میں جنوبی کوریا کے صدر یون سوک یول کے مواخذے کے لیے احتجاجی مظاہرہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

سیئول (شِنہوا) جنوبی کوریا کی پولیس، اعلیٰ عہدیداروں کی بدعنوانی سے متعلق دفتر (سی آئی او)اور وزارت دفاع صدر یون سوک یول کے مارشل لا کے اعلان کی مشترکہ تحقیقات کریں گے۔

متعدد میڈیا  ذرائع نے بدھ کو کہا ہے کہ قومی پولیس ایجنسی کے قومی دفتر برائے تفتیش  (این او آئی)، سی آئی او اور وزارت دفاع کے تحقیقاتی ہیڈکوارٹرز نے 3 دسمبر کی شب صدر یون کی ایمرجنسی مارشل لا کے اعلان  کی   تحقیقات کے لیے ایک مشترکہ ٹیم تشکیل دی ہے۔مارشل لا کے اعلان کو قومی اسمبلی نے چند گھنٹے بعد منسوخ کردیا تھا۔

مشترکہ تحقیقاتی ٹیم سے متعلق کہا گیا ہے کہ  تینوں  ادارےاین آئی او کے تحقیقاتی تجربےاور صلاحیت، سی آئی او کی قانونی مہارت اور گرفتاری کے وارنٹ حاصل کرنے کے اختیار اور وزارت دفاع کی فوجی مہارت کے استعمال میں تعاون کریں گے۔

استغاثہ نے یون کے غداری اور دیگر الزامات کی تحقیقات کے لیے ایک علیحدہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!