اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینبیج کی صنعتی ترقی میں چین کی نمایاں پیش رفت

بیج کی صنعتی ترقی میں چین کی نمایاں پیش رفت

چین ، وسطی صوبے ہونان کے شہر چھانگ شا  میں شیانگ یان  سیڈ انڈسٹری کمپنی لمٹڈ کے بائیولوجیکل بریڈنگ ٹیکنالوجی سنٹر میں مرچ کے پودے دیکھے جا سکتے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین نے  اپنی زرعی بیج کی صنعت میں تنوع اور معیار کے اعتبار سے نمایاں پیشرفت کی ہے جس کا مقصد بیجوں میں خود انحصاری کو بڑھانا ہے۔

  چینی اکیڈمی برائے انجینئرنگ  کے تعلیمی ماہر لیو شو نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ چین اب دنیا بھر میں بھیڑ، مرغی، بطخوں اور ہنسوں کی اقسام کے ساتھ ساتھ آبی مصنوعات کی مختلف اقسام میں بھی دنیا کی قیادت کررہا ہے۔ اس ضمن میں انہوں نے ایک سروے کا بھی حوالہ جو  1949 کے بعد اپنی نوعیت کا تیسرا سروے ہے۔

لیو نےکہا کہ مارچ 2021 میں شروع ہونےوالے اس سروے میں اناج کی فصلوں کے لیے 63 ہزار سے زائد جرم پلازم جمع کئےگئے جن میں سویابین کے تقریباً 10 ہزار وسائل بھی شامل تھےاس سے چین کی سویا بین کے پیداواری ملک کے طور پر اہمیت اجاگر ہوتی ہے۔

چین نے حالیہ برسوں میں بیج کی صنعتی ترقی کو فروغ دینے کے لئے جرم پلازم کی شناخت انہیں ذخیرہ کرنے کی صلاحیت بہتر بنانے اور تکنیکی معاونت کی مضبوطبی کے لئے کام کیا ہے۔

وزارت زراعت و دیہی امور کے ایک عہدیدار لیو لی ہوا نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ سروے کے آغاز کے بعد سے  6ہزار238 نمونوں کو نسل کشی میں بہتری لانے کے لئے استعمال کیا گیا جن میں سے  1 ہزار889نمونے  بیجوں کی نئی اقسام کی تیاری میں  استعمال کئے گئے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!