اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی سائنس دانوں نے نایاب زمینی معدنیات سے سرطان سے لڑنے والے...

چینی سائنس دانوں نے نایاب زمینی معدنیات سے سرطان سے لڑنے والے نیوکلائڈز نکال لئے

چین کے شمال مغربی صوبے گانسو کے گانسو وووائی ٹیومر اسپتال میں ہیوی آئن ریڈیو تھراپی علاج کے کمرے میں عملہ آلات ٹھیک کررہا ہے۔ (شِنہوا)

چھانگ شا (شِنہوا) چینی محققین نے نایاب زمینی معدنیات سے انتہائی خالص سیسہ۔ 212 اور بسمتھ 212 نیوکلائڈز کو کامیابی سے نکالا ہے۔

یونیورسٹی آف ساؤتھ چائنہ کے پریس سینٹر نے بدھ کو بتایا کہ تحقیقی ٹیم کی یہ پیشرفت چین میں اہم طبی نیوکلائڈز کی پیداوار میں خود کفالت کے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے۔

پریس سینٹر کا کہنا ہے کہ یہ نیوکلائڈز  ٹارگٹڈ الفا- نیوکلائڈ تھراپی (ٹی اے ٹی) میں اپنی صلاحیت کے لئے معروف ہے جو چھاتی، لبلبے اور مثانے کے سرطان سمیت مختلف سرطان کے لئے ایک امید افزاعلاج ہے۔

تاہم ان کی دستیابی انتہائی محدود ہے ۔ قدرتی تھوریئم سے سیسہ ۔ 212 اور بسمتھ 212 نیوکلائڈز  نکالنے سے یہ مسئلہ حل ہونے کی توقع ہے۔

محققین کی ٹیم نے سیسہ -212 اور بسمتھ-212 نیوکلائڈز کو قدرتی تھوریئم-232 کی چین سے علیحدہ کرنے کے لئے ایک نیا، مؤثر اور کم خرچ طریقہ کار اپنایا اور اس کی تصدیق کی۔

اس میں ایک جذب کرنے والے نئے مواد کے ذریعے ایک سلیکا۔ سپورٹ آئن ایکسچینج گوند  (ایس آئی پی وائی آر-این 4) کا تبادلہ کیا  جس میں جذب ہونے کی رفتار  روایتی گوند کی نسبت 6 گنا زیادہ تیز تھی جو قلیل مدتی نیوکلائڈز کو الگ کرنے میں منفرد فوائد پیش کرتی ہے۔

تحقیقی ٹیم کے سربراہ پروفیسر وائی یوئے ژو کے مطابق ٹیم سیسہ ۔212 اور بسمتھ۔ 212  کے علاوہ ریڈیم ۔ 228، تھوریئم ۔ 228 اور ریڈیم۔  224 سے نیوکلائڈز نکالنے پر بھی کام کررہی ہے۔

ٹیم نے ان تحقیقی نتائج کے لئے قومی ایجاد پیٹنٹ کی درخواست دیدی ہے ۔ یہ نئی تحقیق کئی بین الاقوامی جرائد میں شائع ہوچکی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!