چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے لیانگ شان یی خودمختار پریفکچر کی ژاؤجوئے کاؤنٹی میں ایک چٹان پر بنائی گئی آہنی سیڑھیوں کامنظر-(شِنہوا)
چھنگ دو(شِنہوا)چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان کی ژاؤجوئے کاؤنٹی میں چٹان کے کنارے آہنی سیڑھی نے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں دنیا کی سب سے زیادہ بلندی والی آہنی سیڑھی کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔
370.1 میٹر کی اونچائی کے ساتھ آہنی سیڑھی 2017 میں بید کی سیڑھی کی جگہ تعمیر کی گئی تھی جو کبھی کاؤنٹی کے اتولی آر گاؤں میں داخلے یا باہر نکلنے کا واحد راستہ تھا ، جو "چٹان گاؤں” کے نام سے جانا جاتا تھا۔
گاؤں کے آس پاس کی چٹانوں کی اونچائی تقریباً 800 میٹر ہے جس نے مقامی لوگوں کو کئی دہائیوں تک بیرونی دنیا سے الگ تھلگ رکھا ہے۔
چٹان کی چوٹی پر آباد یہ گاؤں چین کے ان لاکھوں گاؤں میں شامل ہے جنہوں نے غربت کا خاتمہ کیا ہے۔ 2020 میں 8 سال کی کوششوں کے بعد غربت کی لکیر سے نیچے رہنے والے تقریباً 10کروڑ دیہی باشندوں نے غربت کو خیرباد کہا۔
