چین، جنوب مغربی شی زانگ خود مختار علاقے کی باشوئی کاؤنٹی میں 5 ہزار 305 میٹر کی بلندی پر قائم ایک ونڈ فارم دیکھا جاسکتا ہے۔(شِنہوا)
لہاسا(شِنہوا)چین کے شی زانگ خودمختارعلاقے میں واقع ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے دنیا کے بلند ترین منصوبے نے منگل تک 2 کروڑ 20 لاکھ کلوواٹ آور سے زائد بجلی پیدا کی جس کے ساتھ ہی چین نے انتہائی بلندی پر ہوا سے بجلی پیدا کرنے میں ایک اور کامیابی حاصل کرلی۔
اس منصوبے کی تعمیر میں داتانگ شی زانگ انرجی ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ سمیت کئی کمپنیوں نے سرمایہ کاری کی ہے۔ اس نے 5 ہزار 305 میٹر کی بلندی پر دنیا کے بلند ترین سراخی کے ساتھ ہوا سے بجلی پیدا کرکے چین کے ساتھ ساتھ دنیا کے لئے بھی ایک ریکارڈ قائم کردیا ہے۔
ونڈ فارم کے منیجر شوچھی دو کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ 20 ونڈ ٹربائنز پر مشتمل ہے جس میں ہر ایک کی صلاحیت 5 میگاواٹ ہے۔ یہ سالانہ 22 کروڑ 30 لاکھ کلوواٹ آور صاف بجلی پیدا کرتے ہیں جو تقریباً 2 لاکھ 30 ہزار افراد کی بجلی کی سالانہ ضرورت پوری کرسکتے ہیں۔ اس جدید منصوبے کے ونڈ ٹربائن آپریشنز کے لئے صرف 8 سے 10 افراد کی ضرورت ہے۔
3 ہزار 500 سے 5 ہزار 500 میٹر کی بلندی پر واقع علاقوں کو عمومی طور پر انتہائی بلند علاقے تصور کیا جاتا ہے۔ یہ علاقے ہوا کے وسائل سے مالا مال ہیں تاہم ہوا سے بجلی کی ٹیکنالوجی اور اچھی کارکردگی کے حامل سازوسامان کا تقاضا کرتے ہیں۔
شو کا کہنا ہے کہ شی زانگ باشوئی کاؤنٹی کے ونڈ فارم نے 31 اکتوبر کو کام شروع کیا تھا ۔ یہاں محنت کشوں نے انتہائی بلندی والے علاقے میں بلیڈ سٹال اور غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے کے لئے متعدد تکنیکی چیلنجز پر قابو پایا۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link