اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین،آبنائے پار یوتھ آئس اینڈ سنو فیسٹول میں تائیوانی نوجوانوں کا وفد...

چین،آبنائے پار یوتھ آئس اینڈ سنو فیسٹول میں تائیوانی نوجوانوں کا وفد شرکت کرےگا

چین، ریاستی کونسل کے امور تائیوان دفتر کی ترجمان ژو فینگ لیان دارالحکومت بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہی ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)مین لینڈ کی ایک ترجمان نے کہا کہ ما ینگ جیو کی قیادت میں تائیوان کے نوجوانوں کا ایک وفد 18 سے 26 دسمبر تک مین لینڈ کا دورہ کرے گا۔

ریاستی کونسل کے امورتائیوان دفتر کی ترجمان ژو فینگ لیان نے بدھ کو بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ وفد حئی لونگ جیانگ اور سیچھوان صوبوں کا دورہ کرکے آبنائے پار یوتھ آئس اینڈ سنو فیسٹول کے ساتھ ساتھ دیگر تقریبات میں شرکت کرےگا۔

ژو نے وفد کا پرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف کے افراد خاص کر نوجوان عمدہ روایتی چینی ثقافت کے فروغ، آبنائے پار تبادلے  اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ میں مل کر کام کریں گے۔

چین کے شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے ہاربن اور دیگر شہروں میں 18 سے 24 دسمبر تک منعقد ہونے والے آبنائے پار یوتھ آئس اینڈ سنو فیسٹول میں متعدد سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا جس میں آبنائے کے دونوں اطراف کے نوجوانوں کی جانب سے بنائی گئی مختصر ویڈیوز کی نمائش اور ایوارڈز کے ساتھ ساتھ موسم سرما کے کھیل بھی شامل ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ تائیوان سے تقریباً ایک ہزار افراد اس میلے میں شرکت کریں گے جس میں اکثریت نوجوانوں کی ہوگی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!