اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینہانگ کانگ نے معلومات کی فراہمی میں پائیداری کے لئے روڈ میپ...

ہانگ کانگ نے معلومات کی فراہمی میں پائیداری کے لئے روڈ میپ جاری کردیا

چین کے جنوب میں ہانگ کانگ۔ ژوہائی۔ مکاؤ پل کا ایک منظر- (شِنہوا)

ہانگ کانگ(شِنہوا)ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے (ایچ کے ایس اے آر) کی حکومت نے ہانگ کانگ میں معلومات کی فراہمی میں پائیداری سے متعلق ایک روڈ میپ جاری کردیا ہے جو ماحول دوست مالیات میں مسابقت میں اضافے کی سمت ایک قدم ہے۔

روڈ میپ میں ہانگ کانگ کے اس نکتہ نگاہ کو واضح کیا گیا ہے جس کے تحت رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ مالیاتی اداروں اور عوامی طور پر جوابدہ اداروں (پی اے ایز) کو بین الاقوامی مالیاتی رپورٹنگ اسٹینڈرڈز- سسٹین ایبلٹی ڈسکلوزر اسٹینڈرڈز (آئی ایس ایس بی اسٹینڈرڈز) کو اپنانا ہوگا۔

روڈ میپ نے بڑے پی اے ایز کے لئے 2028 تک آئی ایس ایس بی معیارات اپنانے کے لئے ایک واضح راستہ مہیا کیا ہے۔

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کی حکومت کے سیکرٹری برائے مالیاتی خدمات اور خزانہ کرسٹوفر ہوئی کا کہنا ہے کہ ہانگ کانگ ایک اہم عالمی مالیاتی مرکز کے ساتھ ساتھ ایک ماحول دوست پائیدار مالیاتی مرکز کی حیثیت سےعالمی معیارات اور بہترین طریقوں پر عملدرآمد کرتے ہوئے اپنی مسابقت کے استحکام کے لئے مسلسل اقدامات کررہا ہے۔

ہوئی کا یہ بھی کہنا تھا کہ روڈ میپ کے اجرا نے ہانگ کانگ کا یہ عزم واضح کیا ہے کہ وہ ماحول دوست منتقلی کے عالمی ایجنڈے کے لئے ماحول دوست، پائیدار مالیات اور سرمایہ کاری کو آسان بنانے میں رہنمائی کا کردار ادا کرتا رہے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!