پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینچینی محققین نے انتہائی تیز رفتار ٹرینوں میں مستحکم مواصلات کاحل نکال...

چینی محققین نے انتہائی تیز رفتار ٹرینوں میں مستحکم مواصلات کاحل نکال لیا

چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ کےشہر یی وو میں ہانگ ژو-وین ژو تیز رفتار ریلوے کے یی وو ریلوے سٹیشن میں تیز رفتار ٹرین داخل ہورہی ہے-(شِنہوا)

نان جِنگ(شِنہوا)چینی محققین نے مستقبل کی انتہائی تیز رفتار ٹرینوں میں مستحکم مواصلاتی سگنلز کو برقرار رکھنے کے لئے ایک حل تیار کیا ہے۔

اگر مستقبل میں ایک تیز رفتار ٹرین 1000 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے تو ڈوپلر کا اثر اس کے مواصلاتی چینلز کو تیزی سے تبدیل کرنے کا سبب بنے گا، اس طرح عام طور پر ٹرین پر مواصلات متاثر ہوں گی۔

ساؤتھ ایسٹ یونیورسٹی نان جِنگ ٹیکام ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ اور چائنہ ایئرو سپیس سائنس اینڈ انڈسٹری کارپوریشن لمیٹڈ کے محققین پر مشتمل ٹیم نے 700 میگا ہرٹز فریکوئنسی بینڈ میں مواصلاتی چینلز کا تخمینہ لگانے کے لئے ایک مخصوص طریقہ تیار کیا ہے۔

محققین نے سرنگ کی دیواروں پر دو خصوصی متوازی کیبلز لگانے کی تجویز پیش کی جو برقی مقناطیسی سگنل منتقل کریں گی، جس سے سمارٹ فونز اور ٹیلی کام نیٹ ورکس کے مابین مستقل اور مستحکم رابطے ممکن ہوں گے۔

ابتدائی کمپیوٹر سیمولیشنز نے تصدیق کی ہے کہ یہ حل 5 جی معیار کے تحت ڈیٹا ٹرانسمیشن کے لئے مستحکم مواصلاتی معیار کو برقرار رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

چین نے رواں سال نوول الٹرا ہائی سپیڈ (یو ایچ ایس) میگلیو نقل و حمل کے جدید نظام کا تجربہ مکمل کیا ہے۔ اس نظام نے زمینی ریلوے نقل و حمل کی ٹیکنالوجی کے ساتھ ایئرو سپیس ٹیکنالوجی کو مربوط کیا ہے جس کا مقصد ٹرین کی رفتار 1000 کلومیٹر فی گھنٹہ کرنا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!