پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینچین پائیدار عالمی ترسیلی نظام کے لئے اہمیت کا حامل ہے، صنعتی...

چین پائیدار عالمی ترسیلی نظام کے لئے اہمیت کا حامل ہے، صنعتی ذرائع

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں دوسری چائنہ عالمی سپلائی ترسیلی نمائش میں شہری سی آئی ڈی آئی انکارپوریٹڈ کے بوتھ کا دورہ کررہے ہیں-(شِنہوا)

جنیوا(شِنہوا)صنعت کے اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی پیداوار کے ایک چوتھائی سے زیادہ حصہ رکھنے والے چینی پیداوار کنندگان ایک پائیدار عالمی ترسیلی نظام بنانے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

عالمی اقتصادی فورم (ڈبلیو ای ایف) میں جدید پیداوار اور ترسیلی نظام کے مرکز کی سربراہ کیوا آل گڈ نے شِنہوا کو ایک انٹرویو میں اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 2022 میں عالمی پیداوار میں چین کا حصہ 31 فیصد تھا۔

انہوں نے کہا کہ چین کے پیداواری شعبے میں پائیدار تبدیلیوں کی لگن اور لوگوں پر مرکوز ٹیکنالوجیز اپنانے سے عالمی ترسیلی نظام پر نمایاں اثر پڑ سکتا ہے کیونکہ اس طرح کی کوششوں سے کارکردگی میں اضافہ ہوگا، تمام اہداف پورے کرنے کی طرف پیشرفت ہوگی اور جدید شراکت داری کو فروغ ملے گا۔

کیوا آل گڈ نے کہا کہ ماحول دوست توانائی کی ٹیکنالوجیز میں عالمی رہنما کی حیثیت سے چین نے اخراجات کو کم کرنے اور عالمی سطح پر صاف توانائی کی منتقلی کو آگے بڑھانے میں اہم پیش رفت کی ہے۔

یہ تبدیلی فوسل ایندھن پر انحصار کم کرتی ہے اور پائیدار ترسیلی نظام کو تقویت دیتی ہے۔ اس کے علاوہ ایک بڑے پیداوار کنندہ اور برآمد کنندہ کی حیثیت سے  چین ملکی استحکام کے معیارات کو عالمی اصولوں کے ساتھ ہم آہنگ کرکے  پیداوار اور ترسیلی نظام میں ماحول دوست منتقلی کو فروغ دے کر عالمی ترسیلی نظام کو مضبوط بنا رہا ہے۔

کیوا آل گڈ نے کہا کہ 22 پیداوار کنندگان نے حال ہی میں گلوبل لائٹ ہاؤس نیٹ ورک میں شمولیت اختیار کی ہے جو ڈبلیو ای ایف کا ایک اقدام ہے جو جدید پیداواری طریقوں کو فروغ دیتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ لائٹ ہاؤسز نصف سے زیادہ چین میں قائم ہیں، جن میں تینوں پائیدار لائٹ ہاؤسز بھی شامل ہیں، جو چینی کمپنیوں کے درمیان پائیدار صنعتی تبدیلی کے مضبوط عزم کو اجاگر کرتے ہیں۔

آل گڈ نے ایک مستحکم اور صحت مند عالمی ترسیلی نظام کو "جدید، لچکدار، پائیدار اور عوام پر مرکوز” قرار دیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!