اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینامید ہے یورپی یونین چینی کمپنیوں کے جائز خدشات حل کرے گی،...

امید ہے یورپی یونین چینی کمپنیوں کے جائز خدشات حل کرے گی، چین

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤننگ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہی ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤننگ نے کہا ہے کہ امید ہے یورپی یونین چینی کاروباری اداروں کو یورپ میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے لئے منصفانہ، شفاف اور غیرامتیازی کاروباری ماحول فراہم کرے گی۔

ترجمان ماؤ ننگ نے چائنہ چیمبر آف کامرس برائے یورپی یونین کی پیر کو جاری کردہ ایک رپورٹ سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ رپورٹ یورپی یونین میں مسلسل خراب ہوتے کاروباری ماحول پر چینی کاروباری اداروں کے قابل ذکر خدشات کی عکاسی کرتی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یورپی یونین میں کام کرنے والے چینی کاروباری اداروں کے لئے ’’غیر یقینی صورتحال‘‘ ایک اہم عنصر بن چکی ہے۔

سروے کے مطابق 68 فیصد جواب دہندگان کی رائے تھی کہ گزشتہ ایک برس کے دوران کاروباری ماحول خراب ہوا ہے۔  نصف سے زیادہ کا دعویٰ ہے کہ یورپی یونین کی مارکیٹ اب "منصفانہ اور کھلی” نہیں ہے اور 78 فیصد جواب دہندگان نے "غیر یقینی” کو اپنے کاروبار میں بڑی رکاوٹ قرار دیا ہے۔

ماؤ نے اس بات کا تذکرہ کیا کہ گزشتہ برس اکتوبر سے  یورپی یونین نے چین کی تجارت کو محدود کرنے سے متعلق 40 سے زائد اقدامات کئے۔

ماؤ کا کہنا تھا کہ نئے یورپی کمیشن نے "معاشی تحفظ” پر زیادہ زور دیا ہے اور معاشی اور تجارتی اقدامات مضبوط بنانے، سرمایہ کاری کے جائزے اور برآمد ی کنٹرول جیسے شعبوں میں پابندیاں بڑھانے کا منصوبہ بنایا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!