چین، جنوبی گوانگ شی ژوانگ خود مختار علاقے کے شہر چھن ژو کی چھن ژو بندرگاہ پر کنٹینر ٹرمینل کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین میں 2024 کے ابتدائی 11 ماہ کے دوران مجموعی اشیاء کی درآمدات اور برآمدات میں مستحکم اضافہ ہوا اور یوآن کے اعتبار سے ان میں گزشتہ برس کی نسبت 4.9 فیصد اضافہ ہوا۔
چین کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز (جی اے سی) کے مطابق جنوری سے نومبر کے دوران سامان کی تجارتی مالیت 397.9 کھرب یوآن یا 56 کھرب امریکی ڈالر تک پہنچ گئی۔
جی اے سی کے اعداد و شمار کے مطابق اس مدت میں چین کی برآمدات گزشتہ برس کی نسبت 6.7 فیصد اضافے سے 230.4 کھرب یوآن جبکہ درآمدات 2.4 فیصد بڑھ کر 167.5 کھرب یوآن رہی۔
صرف نومبر میں اشیاء کی درآمدات و برآمدات میں گزشتہ برس کی نسبت 1.2 فیصد اضافہ ہوا اور اس کا حجم مجموعی طور پر 37.5 کھرب یوآن رہا۔
اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے نومبر کے دوران مکینیکل اور الیکٹریکل مصنوعات کی برآمدات میں تقریباً 60 فیصد اضافہ ہوا جبکہ کنٹینرز، بحری جہازوں اور موٹر سائیکلوں کی برآمدات بالترتیب 108.7 فیصد، 65.3 فیصد اور 24.8 فیصد بڑھیں۔
ابتدائی 11 ماہ کے دوران زرعی مصنوعات وسیع غیرملکی مارکیٹ تک پہنچیں۔ خشک اور تازہ پھلوں ، میوہ جات، سبزیوں اور خوردنی پپھوندی اور مشروبات کی برآمدات میں بالترتیب 22.2 فیصد، 11.4 فیصد اور 7.5 فیصد اضافہ ہوا۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link