جمعرات, نومبر 20, 2025
تازہ ترینکمبوڈیا میں سال 2025 کے پہلے 9 ماہ میں 8 لاکھ 89...

کمبوڈیا میں سال 2025 کے پہلے 9 ماہ میں 8 لاکھ 89 ہزار 89 چینی سیاحوں کی آمد

نوم پنہ(شِنہوا)کمبوڈیا کی وزارت سیاحت کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کمبوڈیا نے سال 2025 کے پہلے 9 ماہ کے دوران کل 8 لاکھ 89 ہزار 89 چینی سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کیا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 46.3 فیصد زیادہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق جنوری سے ستمبر 2025 کے دوران کمبوڈیا آنے والے 43 لاکھ 70 ہزار بین الاقوامی سیاحوں میں سے 20.3 فیصد چینی سیاح تھے۔

تھائی لینڈ اور ویتنام کے بعد کمبوڈیا کے لئے چین غیر ملکی سیاحوں کا تیسرا سب سے بڑا ذریعہ رہا۔

پیسیفک ایشیا ٹریول ایسوسی ایشن کے کمبوڈیا شاخ کے چیئرمین تھورن سینان نے کہا کہ چینی سیاحوں کی آمد میں اضافہ چین کی جانب سے مضبوط اور بڑھتی ہوئی دلچسپی کو ظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے شِنہوا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین میں بڑھتا ہوا متوسط طبقہ، ہدف پر مبنی مارکیٹنگ اور پروازوں کے بڑھتے ہوئے روٹس چینی سیاحوں کی آمد کو مزید فروغ دیں گے۔

سینان نے مزید کہا کہ اس ترقی کو برقرار رکھنے کا انحصار پروازوں کے تسلسل، ویزا میں آسانی اور کمبوڈیا کی سیاحتی کشش کو چینی مسافروں کے لئے برقرار رکھنے پر ہوگا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!