ہفتہ, اکتوبر 11, 2025
تازہ ترینچینی سیاحتی شہر ژانگ جیاجے اورسنگاپور کے درمیان نئی براہ راست پرواز...

چینی سیاحتی شہر ژانگ جیاجے اورسنگاپور کے درمیان نئی براہ راست پرواز کا آغاز

چین کے وسطی صوبے ہونان کے ژانگ جیاجے میں واقع ژانگ جیاجے قومی جنگلاتی پارک میں غیر ملکی سیاح گروپ فوٹو بنا رہے ہیں۔(شِنہوا)

چھانگشا(شِنہوا)چین کے وسطی صوبے ہونان کے سیاحتی شہر ژانگ جیاجے اور سنگاپور کے درمیان براہ راست فضائی روٹ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

یہ نیا فضائی راستہ ایئربس اے320 اور اے 321 طیاروں کے ذریعے چلایا جا رہا ہے اور منگل، جمعرات اور ہفتہ کو آمد و رفت کی پروازیں فراہم کرتا ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سال 2024 میں ژانگ جیاجے نے 183 ممالک اور خطوں سے سیاحوں کا خیرمقدم کیا۔ سنگاپور اس سال شہر میں آنے والے غیر ملکی سیاحوں کا ساتواں بڑا ذریعہ رہا جہاں سے تقریباً 81 ہزار سیاح آئے۔

ژانگ جیاجے جو اپنی حیرت انگیز ریتلے پتھروں کی ستون نما چٹانوں اور فلم اواتار سے متاثرہ مناظر کے لئے مشہور ہے، نے بین الاقوامی سیاحتی منڈی کو روایتی ذرائع سے آگے بڑھا دیا ہے۔

ژانگ جیاجے حہ ہوا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے نائب جنرل منیجر حہ چھاؤ نے کہا کہ اس سال چین کی ویزا فری ٹرانزٹ پالیسی کی مسلسل بہتری کے ساتھ ژانگ جیاجے نے 15 بین الاقوامی یا علاقائی مسافر روٹس کا آغاز کیا ہے۔

حہ کے مطابق حہ ہوا ایئرپورٹ اب سیئول، جکارتہ، بینکاک، سنگاپور اور ہانگ کانگ سمیت 11 غیر ملکی شہروں سے منسلک ہے اور ہفتہ وار 103 سے زائد پروازوں کو سنبھال رہا ہے۔

ژانگ جیاجے چین کا ایک معروف سیاحتی مقام ہے جہاں وولنگ یوآن پر فضا علاقہ یونیسکو کے عالمی ورثے کی فہرست میں شامل ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!