ہفتہ, اکتوبر 11, 2025
پاکستانڈی آئی خان پولیس ٹریننگ سکول پر دہشت گردوں کا حملہ، 7...

ڈی آئی خان پولیس ٹریننگ سکول پر دہشت گردوں کا حملہ، 7 اہلکار شہید، 13زخمی، 5 خارجی جہنم واصل

ڈی آئی خان پولیس نے پولیس ٹریننگ سنٹر پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 5 خارجی ہلاک کردیئے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ رات ڈی آئی خان پولیس ٹریننگ سکول پر جدید اسلحے سے لیس دہشت گردوں نے حملہ کردیا، اس دوران گھنٹوں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ، پولیس نے دہشت گردوں کا شدید حملہ ناکام بناتے ہوئے خود کش بمبار سمیت5 دہشت گرد جہنم واصل کردیئے۔

شدید فائرنگ تبادلے میں پولیس کے 7 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا جبکہ 13 اہلکارزخمی ہوئے جنہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ٹراما سنٹر منتقل کیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق رات گئے مکمل کئے گئے آپریشن میں پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے بھی حصہ لیا۔

ڈی جی پبلک ریلیشنز خیبر پختونخوا کے مطابق حملے کے وقت ٹریننگ سکول میں موجود تقریبا 200پولیس ریکروٹس اور اہلکاروں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ آپریشن کے دوران نادرا آفس اور سکول کے تمام بلاکس کو کلیئر قرار دے دیا گیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!