ٹی پی ایل کے احتجاج کے باعث جڑواں شہروں میں دوسرے روز بھی سڑکوں کی بندش کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر رہے، دفاتر اور ہسپتال آنے جانے والوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ موبائل وانٹرنیٹ بندش سے بھی شہری اذیت سے دوچار رہے۔
ذرائع کے مطابق جڑواں شہروںمیںتجارتی سرگرمیاں بھی معطل ہیں ۔دوسرے روز بھی ایکسپریس وے، فیض آباد اور آئی جی پی روڈ بھی مکمل طور پر بند ہے، کھنہ پل، کری روڈ اور ڈھوک کالا خان کے راستے بھی تاحال سیل ہیں۔
وارث خان، کمیٹی چوک، سکستھ روڈ، شمس آباد، ایران روڈ، راول روڈ، شاہین چوک، صدر اور پرانے ایئرپورٹ سے آنے والے راستے بھی مکمل طور پر بند ہیں۔جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس دوسرے روز بھی معطل رہی جبکہ مختلف مقامات پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔
