ہفتہ, اکتوبر 11, 2025
انٹرنیشنلبیجنگ میں خواتین سے متعلق عالمی رہنماؤں کا اجلاس صنفی مساوات کے...

بیجنگ میں خواتین سے متعلق عالمی رہنماؤں کا اجلاس صنفی مساوات کے مشترکہ عزم کی تجدید کرے گا، کمبوڈین وزیر

چین کے شمالی اندرونی منگولیا خودمختار علاقے کے ڈونگ فنگ لینڈنگ سائٹ پر خلانورد وانگ یاپھنگ شین ژو-13 خلائی جہاز کے واپسی کیپسول سے باہر آ رہی ہیں۔(شِنہوا)

نوم پنہ(شِنہوا)کمبوڈیا کی وزیر برائے امور خواتین انگ کانتھا فاوی نے کہا ہے کہ خواتین سے متعلق عالمی رہنماؤں کا آمدہ اجلاس دنیا کے لئے صنفی مساوات اور جامع ترقی کے لئے اپنے مشترکہ عزم کی تجدید کا ایک اہم موقع ہوگا۔

یہ سربراہ اجلاس خواتین سے متعلق 1995 کی عالمی کانفرنس کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر 13 اور 14 اکتوبر کو بیجنگ میں منعقد ہونے جا رہا ہے جو اسی شہر میں منعقد ہوئی تھی۔

انہوں نے شِنہوا کو ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ یہ تاریخی موقع ہے کہ ہم خاص طور پر گلوبل ساؤتھ میں صنفی مساوات اور جامع ترقی  کے لئے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کریں۔

فاوی نے کہا کہ یہ سربراہ اجلاس نہ صرف گزشتہ 3 دہائیوں کی کامیابیوں کا جشن ہے بلکہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے مستقبل کے تعاون اور اختراع کی بنیاد بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 30 برس کے دوران چین نے بیجنگ اعلامیہ اور لائحہ عمل کی روح کو مسلسل زندہ رکھا ہے اور خواتین کو بااختیار بنانے میں عالمی سطح پر نمایاں کردار ادا کیا ہے جن میں استعداد کار میں اضافہ، زچہ و بچہ کی صحت، مالی معاونت اور ڈیجیٹل شمولیت جیسے شعبے شامل ہیں۔

فاوی نے نشاندہی کی کہ آج بھی دنیا بھر میں تقریباً 10 فیصد خواتین اور لڑکیاں انتہائی غربت میں زندگی گزار رہی ہیں جو تعلیم، صحت اور معاشی مواقع تک ان کی رسائی کو محدود کرتی ہے جب کہ 60 کروڑ سے زائد خواتین اور لڑکیاں تنازعات اور عدم استحکام کا سامنا کر رہی ہیں۔

وزیر نے کہا کہ خواتین کے خلاف تشدد، امتیازی سلوک اور معاشی عدم مساوات خاص طور پر غیر رسمی مزدوری کے شعبے اور پسماندہ کمیونٹیز میں آج بھی بڑے پیمانے پر موجود ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ یکجہتی، اختراع اور مشترکہ قیادت کے ذریعےگلوبل ساؤتھ کے ممالک ایک ایسا مستقبل تشکیل دے سکتے ہیں جہاں خواتین ترقی اور قیادت کریں اور اپنی کمیونٹیز کو بدل ڈالیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!