ہفتہ, اکتوبر 11, 2025
تازہ ترینچینی قومی دن کی تعطیلات کے دوران مکاؤ میں 55 لاکھ سے...

چینی قومی دن کی تعطیلات کے دوران مکاؤ میں 55 لاکھ سے زائد سرحدی آمد و رفت ریکارڈ

چین کے جنوبی مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے (ایس اے آر) میں سیاح سینٹ پال کے کھنڈرات کی سیر کر رہے ہیں-(شِنہوا)

مکاؤ(شِنہوا)چین کے قومی دن کی تعطیلات کے دوران یکم سے 8 اکتوبر تک مکاؤ میں 55 لاکھ 36 ہزار سے زائد سرحد پار سفر ریکارڈ کئے گئے، یعنی روزانہ اوسطاً تقریباً 6 لاکھ 92 ہزار افراد نے سرحد عبور کی۔

مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے (ایس اے آر) کی پبلک سکیورٹی پولیس فورس (سی پی ایس پی) کے مطابق اس سال روزانہ کی اوسط بارڈر ٹریفک میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 2.2 فیصد اضافہ ہوا۔ 4 اکتوبر کو ایک ہی دن میں 8 لاکھ 21 ہزار بارڈر کراسنگز ہوئیں جو "گولڈن ویک” کے دوران اب تک کی سب سے زیادہ یومیہ نقل و حرکت کا نیا ریکارڈ ہے۔

پولیس فورس نے بتایا کہ 8 روزہ تعطیلات کے دوران مکاؤ میں تقریباً  11 لاکھ 44 ہزار سیاح داخل ہوئے۔ یومیہ اوسط 1 لاکھ 43 ہزار رہی جو کہ 2019 کے مقابلے میں 2.8 فیصد اور گزشتہ سال کے مقابلے میں 1.9 فیصد زیادہ ہے۔

مکاؤ ایس اے آر حکومت کے سیاحت کے دفتر کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق چینی مین لینڈ سے روزانہ آنے والے سیاحوں کی اوسط تعداد میں 2024 کے مقابلے میں 1.1 فیصد اضافہ ہوا جبکہ بین الاقوامی سیاحوں کی تعداد میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 29.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!