اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی صدر کی ویتنام کے سینئر عہدیدار سے ملاقات

چینی صدر کی ویتنام کے سینئر عہدیدار سے ملاقات

بیجنگ (شِنہوا) چینی صدر اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے کمیونسٹ پارٹی آف ویتنام  کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور کمیونسٹ پارٹی آف ویتنام کی مرکزی کمیٹی سیکرٹریٹ کے مستقل رکن لونگ کوانگ سے بیجنگ میں ملاقات کی۔

اس موقع پر چینی صدر نے نشاندہی کی کہ کمیونسٹ پارٹی کی قیادت کی پیروی اور  سوشلسٹ نظام کی تشکیل چین اور ویتنام کی نمایاں ترین خصوصیت ہے اور یہ دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں مضبوط ترین سیاسی بنیاد ہے ۔

انہوں نے اس بات کا تذکرہ کیا کہ چین اپنی ہمسایہ سفارتکاری میں ویتنام کو ترجیح دیتا ہے ۔

صدر شی کہا کہ چین، ویتنام کے ساتھ اعلیٰ سطح باہمی مفید تعاون گہرا کرنے ، عالمی شفافیت و انصاف کے تحفظ اور انسانی ترقی کے مقاصد میں پیشرفت اور اسٹریٹجک اہمیت کی حامل چین ویتنام مشترکہ برادری کے فروغ کے لئے کام کرنے کو تیار ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!