اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینکراچی: الیکشن کمیشن کے ریجنل آفس پر حملہ،بیلٹ پیپرز کوآگ لگا دی

کراچی: الیکشن کمیشن کے ریجنل آفس پر حملہ،بیلٹ پیپرز کوآگ لگا دی

کراچی: کراچی میں نقاب پوش افراد نے ریجنل الیکشن کمیشن کے دفتر میں بیلٹ پیپرز کے ایک بورے کو آگ لگا دی جبکہ دوسرا لیکر فرار ہوگئے ۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 231کے 4پولنگ سٹیشنز میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے دوران پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی اے کے کارکنان آمنے سامنے آگئے ، دونوں جماعتوں کے اراکین نے ایک دوسرے پر الزامات لگاتے ہوئے شدید نعرے بازی کی۔

ریجنل الیکشن کمیشن کے دفتر میں پیپلزپارٹی کے امیدوار عبدالحکیم بلوچ اور پولیس کے درمیان بھی تلخ کلامی ہوئی، اسی دوران چند نامعلوم نقاب پوش افراد نے ہلہ بولتے ہوئے بیلٹ پیپرز کے ایک بورے کو آگ لگا دی جبکہ دوسرا لیکر فرار ہوگئے۔

رہنماء پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ہار کے خوف سے الیکشن کمیشن کے دفتر پر پولیس کی موجودگی میں دھاوا بولا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے دفتر میں سارا ریکارڈ جلا دیاگیا ہے جبکہ پی ٹی آئی امیدوار ایڈووکیٹ خالد محمود پر بھی تشدد کیا گیا۔

دوسری جانب آزاد امیدوار خالد محمود کے بیٹے ولید احمد نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیسے ہی گنتی شروع ہونے لگی تالے لگا دیئے گئے، دفتر کے اندر سے ایک بندے نے تالا کھولا، مجھے مارا گیا ،میرا لیپ ٹاپ اور موبائل فون بھی چھین لیا گیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!