اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینٹیسلا شنگھائی فیکٹری نے 30 لاکھ ویں کار کا سنگ میل عبور...

ٹیسلا شنگھائی فیکٹری نے 30 لاکھ ویں کار کا سنگ میل عبور کرلیا

چین، شنگھائی میں واقع امریکی کارساز ادارے ٹیسلا کی فیکٹری کا ایک منظر۔(شِنہوا)

شنگھائی (شِنہوا) ٹیسلا گیگا فیکٹری شنگھائی کی اسمبلی لا ئن سے جمعہ کے روز 30 لاکھ ویں گاڑی تیار کر لی گئی جس کے ساتھ ہی اس نے ایک نیا سنگ میل عبور کرلیا۔

ٹیسلا کے شنگھائی کارخانے کی تعمیر جنوری 2019 میں شروع ہوئی تھی  اور اُسی سال دسمبر میں پہلی گاڑی تیار ہوئی۔ یہ ٹیسلا کی امریکہ سے باہر کار تیار کرنے کی پہلی گیگا فیکٹری ہے۔

کمپنی کے مطابق شنگھائی فیکٹری نے 30 ماہ کے دوران اپنی پہلی 10 لاکھ کاریں تیار کی تھی جبکہ 20 لاکھ سے 30 لاکھ کا ہدف عبور کرنے میں اسے تقریباً 13 ماہ لگے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!